انتخابات میں عبرتناک شکست پر نوجوت سنگھ سدھو بطور صدر کانگرس بھارتی پنجاب کے عہدے سے مستعفی

دہلی (قدرت روزنامہ)بھارتی پنجاب کے سابق مایہ ناز کرکٹر اور  انڈین نیشنل کانگریس پنجاب کے صدر نوجوت سنگھ سدھو نے  اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا .

نوجوت سنگھ سدھو نے سوشل میڈیا سائٹ ٹویٹر پر استعفیٰ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا  جیسا کہ کانگریس صدر چاہتے تھے میں نے استعفیٰ بھجوا دیا ہے .

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے بھارتی پنجاب میں الیکشن ہوئے جس میں کانگریس کو بری طرح شکست ہوئی یہاں تک کہ نوجوت سنگھ سدھو خود اپنی نشست بھی نہ جیت سکے اور عام آدمی پارٹی کی ”جیون جوت کور“سے ہار گئے .

”جیون جوت کور“ نے ”نوجوت سنگھ سدھو“کو 6ہزار 750ووٹوں سے شکست دی تھی . اس الیکشن میں انڈین نیشنل کانگریس نے 117میں سے صرف 18سیٹیں حاصل کیں ، اس شکست کو نوجوت سنگھ سدھو نے کھلے دل سے تسلیم کیا .

پارٹی کی سینئر قیادت کی جانب سے انہیں عہدہ چھوڑنے کا کہا گیا  جس پر نوجوت سنگھ سدھو مستعفی ہو گئے .

. .

متعلقہ خبریں