شہباز شریف کا غلطیوں کا اعتراف، ن لیگ کی صدارت چھوڑنے سے متعلق خاموشی توڑ دی

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے ماضی کی غلطیوں کا اعتراف کرتے ہوئے پارٹی کے عہدے سے استعفیٰ دینے کے معاملے پر خاموشی توڑ دی۔نجی ٹی وی پروگرام میں مسلم لیگ ن کی صدارت چھوڑنے کے حوالے سے پوچھے جانے والے سوال پر شہباز شریف نے کہا کہ ’میرےاستعفےکی خبریں جعلی ہیں،میں مسلم لیگ ن میں ہی ہوں اور چھوڑ کر کہیں نہیں گیا، نوازشریف میرے قائد ہیں‘۔انہوں نے کہا کہ ’میں منظرسےغائب نہیں ہوں، مسلم لیگ ن
کو بنانے میں چالیس سال کی محنت ہے، ن لیگ ہمارا گھر ہے، جسے نوازشریف نے بہت مشکل سے بنایا ہے، ہر معاملے پر ہم اپنے تاحیات قائد سے رہنمائی لیتے ہیں جبکہ مسلم لیگ ن میں مشاورت سے ہی فیصلے ہوتے ہیں، جس میں سب کو اپنی رائے دینے کا حق ہوتا ہے‘۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ’پاکستان کا کھویا ہوا مقام واپس دلانےکیلئے ہمیں ذاتی پسند نہ پسند سے باہر نکلنا ہوگا، ماضی میں ہم سب سے غلطیاں ہوئیں، جس کا خمیازہ مشرقی پاکستان کی صورت میں سامنے آیا، ہمیں غلطیوں سے سبق سیکھ کر آگے بڑھنا چاہیے‘۔قائد حزب اختلاف نے کہا کہ ’میری رائے کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے، میں سمجھتا ہوں کسی ادارے کا قصور نہیں کیونکہ ماضی میں ہم سیاست دان ہی استعمال ہوئے‘۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ’2018سے پہلے ہم مشاورت سے حکمت عملی بناتے تو نوازشریف وزیراعظم ہوتے، موجودہ حکومت کو جتنی سپورٹ ملی اُس کی تیس فیصد بھی ماضی میں کسی کو نہیں مل سکی، اگر ایسا ہوتا تو ملک کے حالات بہت اچھے ہوتے مگر بدقسمتی سے آج حالات بہت خراب ہیں‘۔یاد رہے کہ دو روز قبل یہ بات سامنے آئی تھی کہ آزاد کشمیر اور سیالکوٹ کے ضمنی انتخابات میں شکست کے بعد مسلم لیگ ن کے قائدین میں اختلافات پیدا ہوگئے ہیں اور شہبازشریف نے پارٹی کی صدارت سے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کرلیا۔

Recent Posts

بے گناہ مزدوروں کاقتل کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، وزیر داخلہ

سلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی پنجگور کے علاقے میں فائرنگ کے واقعہ کی…

3 hours ago

وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی مذمت

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی…

4 hours ago

پنجگور میں مسلح افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ، 7 مزدور جاں بحق

کوئٹہ)(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے پنجگور میں ایک گھر پر فائرنگ کے نتیجے میں 7…

4 hours ago

جاپان کے سفیر مٹسو ہیروواڈا کی مسلم لیگ (ن)کے صدر نوازشریف اور وزیر اعلیٰ مریم نواز سےملاقات

لاہور(قدرت روزنامہ ) مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف اوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازسے…

4 hours ago

وزیراعظم نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے خطاب میں قوم کی ترجمانی کی، وزیر دفاع

نیویارک (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام…

5 hours ago

تحریک انصاف کا احتجاج کس نے ختم کرنے کا فیصلہ کیا؟

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے ذرائع کا کہنا ہے کہ احتجاج ختم اور برہان…

5 hours ago