سعودی عرب میں دی گئی ڈیڈ لائن ختم!

ریاض(قدرت روزنامہ)سعودی عرب کی حکومت کی جانب سے عوام کو دی گئی ویکسینیشن کی ڈیڈ لائن ختم ہوگئی، اب ویکسین نہ لگوانے والوں کو شاپنگ مالز، مارکیٹس اور پبلک مقامات میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مملکت میں ڈیڈ لائن دی گئی تھی کہ شہری 31 جولائی سے قبل کورونا ویکسین لگوالیں بصورت دیگر انہیں مذکورہ بالا مقامات میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا تاہم اب ڈیڈ لائن ختم ہوگئی اور پابندی کا اطلاق یکم اگست سے ہوگیا ہے، شاپنگ
مالز، پبلک مقامات یا مارکیٹس جانا ہے تو ویکسین لگوائیں۔سعودی عرب میں ویکسین نہ لگوانے والوں کو مذکورہ مقامات میں داخل ہونے نہیں دیا جارہا ہے۔ادھر سعودی وزارت تجارت کے ترجمان عبدالرحمن الحسین کا کہنا ہے کہ اتوار یکم اگست سے توکلنا ایپ پر’ویکسینیڈڈ‘ کے اسٹیٹس کے حامل افراد ہی مارکیٹوں میں داخل ہو سکیں گے۔انہوں نے بتایا کہ یہ منصوبہ وزیر صحت کے تعاون سے تیار کیا گیا ہے جس اس پرعمل درآمد کے لیے یکم اگست کی ڈیڈ لائن دی گئی تھی، اب ویکسین لگوانے والے ہی شاپنگ مالز، ریستوران، کیفٹریا اور دیگر تجارتی اداروں میں داخل ہوں گے، متعلقہ اداروں کو پابندی سے متعلق آگاہ کردیا گیا ہے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ تمام سرکاری اور نجی اداروں کو مطلع کر دیا ہے کہ وہ قانون پر سختی سے عمل درآمد کرانے کو یقینی بنائیں ورنہ ایکشن لیا جائے گا۔

Recent Posts

بیوٹمز بس حادثے کی تحقیقات کیلئے تین رکنی کمیٹی قائم کردی گئی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بیوٹمز بس حادثے کی تحقیقات کے لئے تین رکنی کمیٹی قائم کر دی گئی۔…

4 mins ago

مہنگائی، بجٹ میں ٹیکسز کیخلاف اسلام آباد میں حق دو عوام کے نام سے دھرنا دیں گے، جماعت اسلامی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)جماعت اسلامی بلوچستان کے امیر مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی…

10 mins ago

بیوٹمز کی بس سے گر کر طالبعلم کی موت کی ذمے دار بلوچستان حکومت ہے، روزینہ خلجی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سول سوسائٹی کی رہنما روزینہ خلجی اور پی ایس او کے رہنما محمد عرفات…

17 mins ago

بلوچستان اسمبلی اراکین نے فنڈز کی بندر بانٹ پر پی پی قیادت کو وزیراعلیٰ کیخلاف شکایت کردی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان میں صوبائی اسمبلی کے ارکان نے فنڈز کی بندربانٹ پر پیپلز پارٹی کی…

31 mins ago

پنجگور کے علاقے تسپ میں فائرنگ سے تین افراد زخمی

پنجگور(قدرت روزنامہ)پنجگور تسپ میں فائرنگ سے تین افراد زخمی ہوگئے تفصیلات کے مطابق پنجگور کے…

37 mins ago

ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ سے بیوٹمز اسٹاف ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)نیشنل پارٹی کے سربراہ و رکن بلوچستان اسمبلی ڈاکٹر عبد المالک بلوچ مرکزی سیکرٹری…

44 mins ago