اگلی حکومت ہفتے دس دن میں آرہی ہے،تہلکہ خیز دعویٰ

اسلام آ باد (قدرت روزنامہ) وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ اس ملک کی بہتری کے لیے ہر جماعت سے بات کرنے کو تیار ہیں، ایم کیوایم کے مطالبات پر ہمیں کوئی اعتراض نہیں،تحریک عدم اعتماد پر 172 سے زیادہ ارکان حمایت کریں گے، چودھرے پرویز الہی کا بھی انٹرویو آ گیا ہے۔ اگلی حکومت ہفتے دس دن میں آرہی ہے، بس جو بھی حکومت آئے ایوان صدر، وزیراعظم ہاوس اور گورنر ہاوس میں جو یونیورسٹیاں بن گئی ہیں وہ بند نہ کریں، اسٹوڈنٹس آخری سال میں ہیں۔ احتساب عدالت اسلام آباد کے باہر میڈیا

سے گفتگو کے دوران وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ سے صحافی نے سوال کیا کہ عمران خان نے کہا کہ 10 لاکھ لوگ ڈی چوک میں جمع ہوں گے۔ جس پر وزیراعلی سندھ نے طنز کرتے ہوئے جواب دیا کہ عمران خان نے ایک کروڑ نوکریاں دیں اور 50 لاکھ گھر بنائے ہیں، پھر وہ لوگ تو آئیں گے۔مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ پورے ملک کی عوام نے بلاول بھٹو کو کہا ہے کہ اس حکومت سے ہماری جان چھڑوائیں، جب عوامی مارچ اسلام آباد پہنچا تھا تو پی ڈی ایم جماعتوں نے اس میں شرکت کی تھی، تحریک عدم اعتماد کے لئے 28 مارچ سے آگے نہیں جا سکتے، حکومتی افراد کہہ رہے ہیں کہ ہمارے نمبرز پورے نہیں ہیں، ایسی بات ہے تو بے شک آج ہی اجلاس بلا کر ووٹنگ کرا لیں۔ وزیراعلی نے کہا کہ ہم نے ہر مرتبہ آفر کی ہے کہ الیکٹورل ریفارمز پر بات چیت کرنے کے لیے تیار ہیں، کیا اس ملک میں یہی رہ گیا ہے کہ ہر مہینے آ کر یہاں حاضری لگائیں، سب کا وقت ضیاع کر رہے ہیں، اس کا ٹائم اب ختم ہو گیا ہے۔

Recent Posts

کوئٹہ میں باراتیوں کی بس الٹنے سے 7 افراد جاں بحق، 30زخمی

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)کوئٹہ کے علاقے مغربی بائی پاس پر باراتیوں کی بس بے قابو ہوکر…

55 mins ago

مسلم لیگ ن کا پارٹی فیصلے کیخلاف ووٹ دینے پر عادل بازئی کیخلاف ریفرنس دائر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن نے عادل بازئی کو ڈی سیٹ کرنے کیلئے ریفرنس…

1 hour ago

پاکستان اور ملائیشیا کا دوطرفہ تعلقات اور تجارت کو فروغ دینے پر اتفاق

دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے انور ابراہیم کی خدمات قابل قدر ہیں، شہباز شریف اسلام…

2 hours ago

مولانا فضل الرحمان کا حکومت سے آئینی ترامیم بل مؤخر کرنے کا مطالبہ

موجودہ حکومت عوام کی نمائندہ حکومت نہیں ہے، مولانا فضل الرحمان اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جمیعت…

2 hours ago

سوزوکی کا بولان کی جگہ سوزوکی ایوری پاکستان میں متعارف کروانے کا فیصلہ

سوزوکی ایوری کو ممکنہ طور پر 12 اکتوبر 2024 کو متعارف کروایا جائے گا اسلام…

2 hours ago

وفاقی حکومت نے پراویڈنٹ فنڈز پر سالانہ شرح منافع میں کمی کر دی

وزارت خزانہ نے منافع کی شرح میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا اسلام آباد…

2 hours ago