پیپلزپارٹی اور ن لیگ نکل جائیں گی، فضل الرحمان دھر لئے جائیں گے، شیخ رشید نے مولانا کوخبردار کر دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ نسلی اور اصلی لوگ عمران خان کیساتھ کھڑے ہوں گے،کسی شخص کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دیں گے، مولانافضل الرحمان ملک کو انارکی کی طرف لے جا رہے ہیں،کسی کو الجھنے اور لڑنے کی ضرورت نہیں،27 مارچ کو اتوار ہے، اس دن عدم اعتماد پر ووٹنگ نہیں ہوگی۔ بدھ کو اسلام آباد میں میڈیا گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ اپوزیشن کو جواب دینا ہوگا، جیتے یا ہارے، فائدہ عمران خان کا ہی ہے،فضل الرحمن کی تین ماہ سے

سوئی پھنسی ہوئی جبکہ میں بھی تین ماہ سے کہہ ر ہا تھاکہ آپ 23نہیں بلکہ 25مارچ کو آئیں گے انہوں نے کہا کہ ہماری انتظامیہ سے سیکرٹری لیڈر شپ بات کرے ، راستوں کا تعین کرے ، آپ کو سیف پیکج دیا جائیگا محفوظ راستوں سے لایا جائیگا بالکل اسی طرح 27مارچ کو ہونے جلسوں میں بھرپور سکیورٹی تحفظ دیا جائیگا اگر آپ نے جلسہ کرنا ہے تو لیڈر شپ اسلام آباد انتظامیہ سے رابطہ کرے اور انہیں ہر ممکن سہولت دینگے ۔ انہوں نے کہا مولانا فضل الرحمن نے پہلے بھی دھرنا دیا تھا مولانا فضل الرحمن سیاسی جٹ بنے ہوئے ہیں ،اپوزیشن کو تحریک عدم اعتماد لانے کا حق ہے، اسپیکر 63 اے کے تحت کسی بھی ممبر کا ووٹ منسوخ کر سکتے ہیں،63 اے کی خلاف ورزی کرنیوالا ووٹ نہیں ڈال سکے گا، مولاناصاحب سے کہنا چاہتا ہوں، یہ سب بھاگ جائیں گے، آپ دھر لیے جائیں گے: جیتے یا ہارے، فائدہ عمران خان کا ہی ہے،نسلی اور اصلی لوگ عمران خان کیساتھ کھڑے ہوں گے،20 مارچ سے 2 ا پریل تک رینجرز، ایف سی کو اختیارات دے رہا ہوں کسی شخص کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دیں گے۔ مولانافضل الرحمان ملک کو انارکی کی طرف لے جا رہے ہیںکسی کو الجھنے اور لڑنے کی ضرورت نہیں،27 مارچ کو اتوار ہے، اس دن عدم اعتماد پر ووٹنگ نہیں ہوگی۔ سپیکر قومی اسمبلی فیصلہ کریں گے اور تمام لوگوں کو پروٹیکشن دی جائیگی اپوزیشن نے جلسہ کرنا ہے تو ڈی سی اسلام آباد سے ملاقات کریں لوگوں کو تحفظ دینا وزارت داخلہ کا کام ہے اس کے لئے چاہے کچھ بھی کرنا پڑے ۔ ایسا نہ ہو کہ عدم اعتماد جمہوری عدم اعتماد کی طرف منتقل ہوجائے ۔ اگرایسا ہوا تو آپ کو اس کی سزا ملی گے پھرآپ چوکوں پر اذانیں دینگے ، لیکن آ پ کی بات نہیں سنی جائیگی ۔ نہ ہم آپ کو چھیڑیں گے اور نہ آپ قانون کو چھیڑیں گے ۔ اگر آپ قانون کو چھیڑیں گے تو ہم آپ کو نہیں چھوڑیں گے ، اپوزیشن نے اس موقع پر عقل مندی کا مظاہرہ کیا ہے ۔

Recent Posts

بہترین پلیئنگ الیون تشکیل دینے کیلئے اچھے کھلاڑی تلاش کر رہے ہیں، محمد رضوان کی پریس کانفرنس

برسبین(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ بہترین پلیئنگ الیون…

6 hours ago

ڈاکٹر یاسمین راشد سے رہائی کے بدلے کیا مطالبہ کیا گیا؟ صنم جاوید کا سنسنی خیز انکشاف

لاہور (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق…

6 hours ago

مجھے لگتا ہے کہ آئی سی سی کو یہ پہلے ہی پتا تھا کہ بھارت نہیں آ رہا ، محمد عامر کا بیان

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کے فاسٹ باولر محمد عامر نے آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی…

6 hours ago

زرمبادلہ کے ذخائر 31 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

کراچی (قدرت روزنامہ) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ ذخائر کا ہفتہ وار ڈیٹا…

6 hours ago

خواجہ آصف نے لندن میں ہراساں کرنے کے واقعے کی رپورٹ پولیس کو درج کرادی

لندن(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے لندن میں قتل کی دھمکی اور ہراساں کرنے کے…

6 hours ago

وزیراعظم کی قوم سے باران رحمت کے لیے نماز استسقاء کی درخواست

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے باران رحمت کے لیے قوم سے نماز استسقاء…

7 hours ago