’سب بھاگ جائیں گے آپ دھر لیے جائیں گے‘ طاقتور شخصیت نے فضل الرحمان کو خبردار کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے مولانا فضل الرحمان کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مولاناصاحب سے کہنا چاہتا ہوں یہ سب بھاگ جائیں گے آپ دھر لیے جائیں گے ، فضل الرحمان وحشی جٹ کا کردار ادا
کر رہے ہیں اور ملک کو انارکی کی طرف لے جا رہے ہیں ، اگر ملک میں خانہ جنگی ہوئی، تو ذمہ دار مولانا فضل الرحمان ہوں گے ، جیتے یا ہارے فائدہ عمران خان کا ہی ہے ۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 63 اے کی خلاف ورزی کرنے والا ووٹ نہیں ڈال سکے گا ، اسپیکر 63 اے کے تحت کسی بھی ممبر کا ووٹ منسوخ کر سکتے ہیں ، اپوزیشن کو تحریک عدم اعتماد لانے کا حق ہے ، نسلی اور اصلی لوگ عمران خان کے ساتھ کھڑے ہوں گے ، جیتے یا ہارے ، فائدہ عمران خان کا ہی ہے کیوں کہ 3 ہفتوں میں عمران خان کی مقبولیت بڑھی ہے ۔شیخ رشید نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان ملک کو انارکی کی طرف لے جا رہے ہیں ، کسی شخص کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دیں گے ، 20 مارچ سے 2 اپریل تک رینجرز، ایف سی کو اختیارات دے رہا ہوں ، کسی کو الجھنے اور لڑنے کی ضرورت نہیں ، 27 مارچ کو اتوار ہے ، اس دن عدم اعتماد پر ووٹنگ نہیں ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ وزارت داخلہ اور اسٹیبلشمینٹ کا رابطہ رہتاہے ، سیاست میں ان کا کردار نہیں ، اچھی بات ہے اسٹیبلشمینٹ کا کردار نہیں ورنہ کل کو یہ روئیں گے کہ ہارے کیوں ، 25مارچ کے بعد اتحادیوں اور دیگر کا پتہ چل جائے گا کس کے ساتھ ہیں ، مجھے امید ہے ق لیگ اور اتحادی عمرا ن خان کا ساتھ دیں ، اسپیکر سے جا کے پوچھوں گا کس دن ووٹنگ ہورہی ہے ، الیکشن کے بعد میں معاملات دیکھ لوں گا ۔

Recent Posts

کوئٹہ میں باراتیوں کی بس الٹنے سے 7 افراد جاں بحق، 30زخمی

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)کوئٹہ کے علاقے مغربی بائی پاس پر باراتیوں کی بس بے قابو ہوکر…

47 mins ago

مسلم لیگ ن کا پارٹی فیصلے کیخلاف ووٹ دینے پر عادل بازئی کیخلاف ریفرنس دائر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن نے عادل بازئی کو ڈی سیٹ کرنے کیلئے ریفرنس…

1 hour ago

پاکستان اور ملائیشیا کا دوطرفہ تعلقات اور تجارت کو فروغ دینے پر اتفاق

دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے انور ابراہیم کی خدمات قابل قدر ہیں، شہباز شریف اسلام…

1 hour ago

مولانا فضل الرحمان کا حکومت سے آئینی ترامیم بل مؤخر کرنے کا مطالبہ

موجودہ حکومت عوام کی نمائندہ حکومت نہیں ہے، مولانا فضل الرحمان اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جمیعت…

2 hours ago

سوزوکی کا بولان کی جگہ سوزوکی ایوری پاکستان میں متعارف کروانے کا فیصلہ

سوزوکی ایوری کو ممکنہ طور پر 12 اکتوبر 2024 کو متعارف کروایا جائے گا اسلام…

2 hours ago

وفاقی حکومت نے پراویڈنٹ فنڈز پر سالانہ شرح منافع میں کمی کر دی

وزارت خزانہ نے منافع کی شرح میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا اسلام آباد…

2 hours ago