اگر مگر کی سیاست ختم۔۔؟حکومتی اتحاد کب علیحدگی کا اعلان کرنے جارہا ہے؟سیاسی ایوانوں میں کھلبلی مچ گئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) حکومت کے اتحادی بشمول مسلم لیگ (ق) ایم کیو ایم پاکستان ،باپ ، جی ڈی اے اور آزاد ارکان کا گروپ کل حکومت سے علیحدگی کا اعلان کریں گے۔روزنامہ جنگ میں صالح ظافر کی خبر کے مطابق حکمراں جماعت کے
اتحادیوں کی سرپرستی سابق وزیر اعظم چوہدری شجاعت کررہے ہیں، اتحادیوں کے 24ارکان ہیں جو کہ ایوان میں تحریک عدم اعتماد کی حمایت کا باقاعدہ اعلان کریں گے جبکہ جی ڈی اے کے قومی اسمبلی میں تین رکن ہیں؎ جن میں ایک وفاقی وزیر شامل ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) نے خیبرپختونخوا حکومت سے اتحاد ختم کرنے کا اعلان کردیا۔بی اے پی کے صوبائی پارلیمانی لیڈربلاول آفریدی کا کہنا تھاکہ خیبرپختونخوا حکومت سے اتحاد ختم کرنے کا اعلان کرتے ہیں ،عدم اعتماد میں حکومت کا ساتھ نہیں دیں گے۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ جلد قومی اسمبلی، سینیٹ اور بلوچستان میں بھی حکومت کے ساتھ اتحاد ختم کریں گے اور اپوزیشن بینچوں پر بیٹھ کر اپنا احتجاج ریکارڈ کرائیں گے۔ دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین اور سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے بلوچستان عوامی پارٹی کے اعلیٰ سطحی وفد نے خالد حسین مگسی کی قیادت میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ ملاقات میں وفاقی وزراء طارق بشیر چیمہ، مونس الٰہی، ارکان قومی اسمبلی سالک حسین اور حسین الٰہی بھی شریک تھے جبکہ بلوچستان عوامی پارٹی کے وفد میں محمد اسرار ترین، احسان اللہ ریکی، زبیدہ جلال اور روبینہ عرفان شامل تھے۔ ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال، حکومتی اتحاد اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ بی اے پی کے رہنما خالد حسین مگسی نے چودھری شجاعت حسین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں آپ کا حکومت اور اپوزیشن دونوں کو جلسوں کی فوراً منسوخی کا مشورہ بہت صائب ہے، ملک میں اس وقت لڑائی کی صورتحال ہے جو خانہ جنگی کی طرف بھی جا سکتی ہے، ایسے حالات میں دونوں فریقین کو ٹھنڈا رہنے سے زیادہ اچھا مشورہ اور کوئی نہیں ہو سکتا۔

Recent Posts

کوئٹہ میں باراتیوں کی بس الٹنے سے 7 افراد جاں بحق، 30زخمی

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)کوئٹہ کے علاقے مغربی بائی پاس پر باراتیوں کی بس بے قابو ہوکر…

49 mins ago

مسلم لیگ ن کا پارٹی فیصلے کیخلاف ووٹ دینے پر عادل بازئی کیخلاف ریفرنس دائر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن نے عادل بازئی کو ڈی سیٹ کرنے کیلئے ریفرنس…

1 hour ago

پاکستان اور ملائیشیا کا دوطرفہ تعلقات اور تجارت کو فروغ دینے پر اتفاق

دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے انور ابراہیم کی خدمات قابل قدر ہیں، شہباز شریف اسلام…

2 hours ago

مولانا فضل الرحمان کا حکومت سے آئینی ترامیم بل مؤخر کرنے کا مطالبہ

موجودہ حکومت عوام کی نمائندہ حکومت نہیں ہے، مولانا فضل الرحمان اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جمیعت…

2 hours ago

سوزوکی کا بولان کی جگہ سوزوکی ایوری پاکستان میں متعارف کروانے کا فیصلہ

سوزوکی ایوری کو ممکنہ طور پر 12 اکتوبر 2024 کو متعارف کروایا جائے گا اسلام…

2 hours ago

وفاقی حکومت نے پراویڈنٹ فنڈز پر سالانہ شرح منافع میں کمی کر دی

وزارت خزانہ نے منافع کی شرح میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا اسلام آباد…

2 hours ago