اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے الیکشن کمیشن سے وزیراعظم عمران خان کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے حکم کی خلاف ورزی جرم ہے، عمران صاحب کو سزا ملنی چاہیے ۔ اپنے بیان میں مریم اور نگزیب نے کہاکہ الیکشن کمیشن ضابط اخلاق کی شقوں 234، 233، 181 کے تحت عمران صاحب کے خلاف کارروائی کریں ۔ انہوںنے کہاکہ ریاستی وسائل کے استعمال کی خلاف ورزی پر عمران صاحب کو سزا دی جائے،عمران صاحب اپنے طرزِ عمل بتا رہا ہے کہ انہیں آئین اور قانون کا احترام نہیں۔انہوںنے کہاکہ آئین، پارلیمنٹ پر حملہ، سول نافرمانی کرنے اور بجلی کے بل جلانے والا الیکشن کمیشن کے احکامات کی صریحاً خلاف ورزی کر رہا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن ایس 233 کے تحت عمران صاحب کو سزا دی جائے۔انہوںنے کہاکہ ایک طرف پوری قوم، آئین اور قانون ہے دوسری طرف عمران صاحب تنہا کھڑے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ تقریر میں اربوں کی غیر قانونی فارن فنڈنگ ، ذاتی ملازمین کے ذرئعے منی لانڈرنگ کا حساب لے کر آئیں ،تقریر میں معاشی تباہی ، بے روزگاری اور مہنگائی کا اعمال نامہ لے کر آئیں۔ انہوںنے کہاکہ تقریر میں ایک کڑوڑ نوکری اور پچاس لاکھ گھروں کا حساب لے کر آئیں ،یہ عمران صاحب کی آئین، قانون اور الیکشن کمیشن کے احکامات کے خلاف صریحاً جنگ ہے۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں سرکاری…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آپ کو یوٹیوب استعمال کرتے وقت اکثر اس کی جانب سے قلیل…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بانی چیئرمین تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی جانب سے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)زمزم اسلامی تاریخ میں نہ صرف ایک مقدس اور مبارک پانی کے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نوراں لال ایک باصلاحیت اور مشہور پاکستانی پنجابی گلوکارہ ہیں جنہوں نے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مؤقر برطانوی جریدے دی گارجین نے ایلون مسک کے سوشل میڈیا پلیٹ…