لاہور(قدرت روزنامہ) مسلم لیگ(ق)کے کارکنان نے چوہدری پرویز الٰہی کو وزیر اعلی ٰ پنجاب بنوانے کے لیے ان کے حق میں بینرز آوایزاں کرنا شروع کر دیئے جن پر ”پنجاب کی مجبوری ہے،پرویز الہی وزیر اعلیٰ ضروری ہے” درج کیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق وفاق اور پنجاب میں حکومتوں کی تبدیلی کیلئے اپوزیشن جماعتوں کی تگ و دو جاری ہے اور حکومتی اتحادی جماعت مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنما پرویز الہی بھی خود کو وزارت اعلی کے خواہش مند ہیں۔ چوہدری پرویز الہی کی خواہش کو عملی جامہ پہنانے کیلئے ق لیگ کے ورکرز بھی متحرک
ہوچکے ہیں، کارکنوں نے ق لیگ کے مرکزی دفتر کے باہر وزیراعلی کے پینا فلیکس آویزاں کردئیے ہیں۔ ق لیگ کے سپورٹرز نے اہم شاہراہوں پر بھی پرویز الہی کے حق میں پینا فلیکس لگائے ہیں، جن پر آویزاں پینا فلیکس پر وزیراعلی پنجاب ضروری ہے چوہدری پرویز الہی کے الفاظ درج ہیں۔ پینافلیکس مسلم لیگ ق لاہور یوتھ ونگ صدر شیخ فیصل کی جانب سے لگائے گئے ہیں۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آپ کو یوٹیوب استعمال کرتے وقت اکثر اس کی جانب سے قلیل…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بانی چیئرمین تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی جانب سے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)زمزم اسلامی تاریخ میں نہ صرف ایک مقدس اور مبارک پانی کے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نوراں لال ایک باصلاحیت اور مشہور پاکستانی پنجابی گلوکارہ ہیں جنہوں نے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مؤقر برطانوی جریدے دی گارجین نے ایلون مسک کے سوشل میڈیا پلیٹ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر فخر زمان بابر اعظم کے حق…