اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہبازشریف کا سیاسی صورتحال پر تبصرہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرشہبازشریف کی طرف سے ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبصرہ سامنے آیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق حزب اختلاف کی جماعتوں کی طرف سے وزیراعظم عمران خان کے خلاف قومی اسمبلی میں جمع کرائی گئی تحریک عدم اعتماد کے بعد سے ملک کے سیاسی حالات میں خاصی گرما گرمی دیکھنے میں آرہی ہے اور ہر روز اپوزیشن اور حکومت کی طرف سے بیانات کا سلسلہ جاری ہے جس میں دونوں فریق اپنی اپنی کامیابی کا دعویٰ کر رہے ہیں جب کہ ہر گزرتے دن کے ساتھ سیاسی محاذ پر کئی اہم پیشرفت بھی ہورہی ہیں ، پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے بھی ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر بات کی ہے۔
اس حوالے سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے ایک مختصر بیان میں انہوں نے کہا کہ آپ تمام پھول کاٹ سکتے ہیں لیکن بہار کو آنے سے نہیں روک سکتے۔

دوسری طرف پاکستان تحریک انصاف کی وفاقی حکومت نے اپوزیشن جماعتوں کو مذاکرات کی پیش کش کی ہے ، فواد چوہدری کہتے ہیں کہ دو دو دن کی سیاست چلتی ہے ، 24 تاریخ کو ایسا کچھ ہو جائے گا کہ اپوزیشن کو جلسے کی ضرورت نہیں پڑے گی اور تحریک عدم اعتماد کی بھی شاید نوبت نہ آئے ، وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا کہ اپوزیشن کی طرف سے 23 مارچ کی بجائے 25 مارچ کو جلسے کا اعلان خوش آئند ہے ، مولانا فضل الرحمن نے ن لیگ اور پیپلز پارٹی کو آگے لگایا ہوا ہے ، میں اپوزیشن سے گزارش کرتا ہوں کہ وہ تحریک عدم اعتماد واپس لیں اور حکومت سے مذاکرات کریں ، انہوں نے کہا کہ جون میں بجٹ پیش ہونے کے بعد ویسے ہی الیکشن مہم شروع ہوجانی ہے لہٰذا اپوزیشن آئے ہمارے ساتھ بیٹھے اور الیکشن اصلاحات پر بات کرے ، قبل از وقت انتخابات پر بھی بات ہوسکتی ہے۔

Recent Posts

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 3 میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا گیا

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا…

2 mins ago

عثمان قادر کے استعفے پر ان کی اہلیہ کا دکھ بھرا پیغام سامنے آگیا

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کے سپن باولر عثمان قادر کی ریٹائرمنٹ پر اہلیہ صوبیہ عثمان نے سوشل…

4 mins ago

محکمہ موسمیات نے ملک کے بالائی علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں بارش کی پیشگوئی…

22 mins ago

کسی نے اسلام آباد میں احتجاج کیاتو ہم نے اس کے لیے پورا بندوبست کیا ہوا ہے، محسن نقوی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اگر کل…

43 mins ago

یونس خان نے کپتانی کے لیے 2 کھلاڑیوں کا نام تجویز کر دیا

ایڈ یلیڈ(قدرت روزنامہ)سابق کپتان یونس خان کا کہنا ہے کہ پاکستان کے کلچر میں بڑے…

1 hour ago

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں غیر معمولی اضافہ

کراچی (قدرت روزنامہ) زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں ایک ارب16 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کا…

1 hour ago