اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم عمران خان کے اعلان کردہ پیکج کے پیش نظر حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔اسی حوالے سے وزیر خزانہ کے ترجمان مسلم اسلم کا کہنا ہے کہ پیٹرول پر سبسڈی کے معاملے پر آئی ایم ایف کو کوئی اعتراض نہیں۔مزمل اسلم نے ایک بیان میں کہا کہ پیٹرول پر سبسڈی کا بوجھ حکومت خود برداشت کرے گی اور آئی ایم ایف نے اس پر کوئی اعتراض نہیں کیا۔
انہوں نے کہا کہ عوام کو ریلیف دینا اور ایڈجسمنٹ حکومتی معاملہ ہے۔آئی ایم ایف سے ورچوئل مذاکرات خوش اسلوبی سے ہوئے اور حکومت اپنے تمام اہداف جون تک مکمل کر لے گی۔مزمل اسلم نے مزید کہا کہ پاکستان کی سمت درست ہے جب کہ منفی پراپیگنڈا مفاد پرستوں کا ایجنڈا ہے، مہنگائی پر صوبائی حکومتیں قابو پا رہی ہیں۔
خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے اعلان کردہ پیکج کے پیش نظر حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔
فنانس ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 15 فروری رات 12 بجے سے آئندہ پندرہ روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں پہلے کی سطح پر برقرار رہیں گی۔ فنانس ڈویژن کا کہنا ہے کہ آئندہ 15 روز کے دوران حکومت عوام کو ریلیف دینے کیلئے 30 ارب روپے کا بوجھ برداشت کرے گی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 149.86 روپے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 144.15 روپے، مٹی کے تیل کی قیمت 125.56 اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 118 روپے 31 پیسے پر برقرار رہے گی۔خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اعلان کیا تھا کہ آئندہ بجٹ تک پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہیں بڑھائی جائیں گی۔ انہوں نے بجلی کی قیمت میں بھی 5 روپے فی یونٹ کمی کا اعلان کیا تھا۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں سرکاری…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آپ کو یوٹیوب استعمال کرتے وقت اکثر اس کی جانب سے قلیل…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بانی چیئرمین تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی جانب سے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)زمزم اسلامی تاریخ میں نہ صرف ایک مقدس اور مبارک پانی کے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نوراں لال ایک باصلاحیت اور مشہور پاکستانی پنجابی گلوکارہ ہیں جنہوں نے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مؤقر برطانوی جریدے دی گارجین نے ایلون مسک کے سوشل میڈیا پلیٹ…