میرے کپڑے بھیج دیں اب پاکستان میں رہوں گا.. غیر ملکی تماشائی کا والدہ کو دلچسپ پیغام

کراچی (قدرت روزنامہ) ویسے تو جب بھی کوئی غیر ملکی پاکستان آتا ہے یہیں کا ہو کر رہ جاتا ہے اس سلسلے میں شنیرا اکرم سے لے کر روزی گبرئیل اور سنتھیا ڈی رچی کے نام نمایاں ہیں لیکن حال ہی میں ایک غیر ملکی تماشائی جو میچ دیکھنے پاکستان آئے ہوئے ہیں انھیں پاکستان اتنا بھایا کہ اب واپس نہیں جانا چاہتے اور اس حوالے سے اپنی والدہ کو پیغام بھی بھیج رہے ہیں۔
میرے کپڑے بھیج دیں

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں پاکستان آسٹریلیا کا دوسرا ٹیسٹ میچ جاری ہے جس میں ملکی اور غیر ملکی کرکٹ شائقین کی بڑی تعداد موجود ہے۔ انہی لوگوں میں ایک غیر ملکی نوجوان کے ہاتھ میں انتہائی دلچسپ پلے کارڈ نظر آیا جس پر لکھا تھا کہ “ماں میں پاکستان منتقل ہورہا ہوں میرے کپڑے بھیج دیں”۔

مزار قائد کی تصویر
پیغام کے ساتھ ہی قائد اعظم کے مزار اور پاکستان کے پرچم کی تصویر بھی بنی ہوئی ہے۔ نوجوان کی تصویر پی سی بی (پاکستان کرکٹ بورڈ) کے آفیشل اکاؤنٹ نے ٹوئٹر پر شئیر کی ہے جسے سوشل میڈیا پر خوب پزیرائی مل رہی ہے۔

Recent Posts

رمضان شوگر مل کیس؛ دیکھنا ہے ریفرنس پر سماعت کا اختیار ہے یا نہیں، جج اینٹی کرپشن

شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف نیب نے ریفرنس اینٹی کرپشن عدالت میں جمع…

4 mins ago

وزیراعلیٰ مریم نواز کاآج رات بیرون ملک روانہ ہونے کا امکان

لاہور (قدرت روزنامہ ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی بیرون ملک روانگی کا امکان ہے۔…

7 mins ago

آئندہ سال سرکاری حج پیکج کتنے کا ہوگا؟ کابینہ نے حج 2025 منظور کرلی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2025 کی منظوری دے دی۔ نجی ٹی…

9 mins ago

امریکی آج اپنا نیا حکمران چُنیں گے

اس سال ان سات میدان جنگ سمجھے جانی والی ریاستوں میں کسی بھی امیدوار کیلئے…

9 mins ago

چینی کا معاملہ ،وفاق اور خیبر پختونخوا پھر آمنے سامنے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ ) چینی کی برآمد کے معاملے پر وفاقی اور خیبرپختونخوآمنے سامنے آگئے…

18 mins ago

کراچی کے عوام کیلیے بجلی مزید مہنگی کر دی گئی

اضافہ اگست 2024 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا کراچی(قدرت روزنامہ)نیشنل الیکٹرک پاور…

42 mins ago