حکومت چھوڑی ہے نہ ہی اپوزیشن میں شامل ہوئے ہیں ، پرویزالہٰی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنماء اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالہٰی نے کہا ہے کہ حکومت چھوڑی ہے اور نہ ہی اپوزیشن میں شامل ہوئے ہیں ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ہم اتحادی ہیں اور الگ جماعت ہیں ، جماعتوں کی مختلف آراء ہوتی ہیں لیکن فیصلے مشاورت سے کیے جاتے ہیں ، حکومت کا حصہ ہیں ہر مشکل وقت میں حکومت کا ساتھ دیا ہے ۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان ایماندار اور ان کی نیت بھی اچھی ہے ، عوامی مسائل کی نشاندہی آج نہیں کی پہلے دن سے کر رہے ہیں ، اتحادیوں کے ساتھ مشاورت سے چلا جائے تو حکومت کا اپنا فائدہ ہے ۔ گزشتہ روز پاکستان مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنماء اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالٰہی نے کہا تھا کہ سارے اتحادیوں کا 100فیصد رجحان اپوزیشن کی طرف ہے، عمران خان 100فیصد مشکل میں ہیں ، حکومت میں عقل ودانش اور سمجھداری کا 100فیصد فقدان نظر آرہا ہے ، ن لیگ، پیپلزپارٹی، مولانا کا اتحاد پکا اور دیرپا ہے، مخالفین ایک شخص کیخلاف ایک ہوں تو تلخیاں بھلا دیتے ہیں ، تمام جماعتوں نے ہمیں پیش کش کی ہے، مگر حکومت نے نہیں کی، نیوٹرل صرف جانور ہوتا ہے، پہلے سوچو، پھر تولو اور پھر بولو، چاہتے ہیں کہ ملک کا امن خراب نہ ہو، حکومت کے گھبراہٹ اور غصے کے فیصلے سامنے آرہے ہیں ، بس ایک ہی شخص گھبرایا ہوا پھر رہا ہے ، پہلے حکومت جلسوں کے اعلان منسوخ کرے اور پھر اپوزیشن، ہم نے ہر مشکل وقت میں حکومت کا ساتھ دیا، حکومت نے تعلقات نہیں بنائے، سب سے بگاڑے ضرور ہیں، حکومت نے تعلقات بنائے نہیں بگاڑے ہیں ۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ ایم کیو ایم اور باپ پارٹی کے کچھ تحفظات ہیں، اکیلے نہیں سب اکٹھے فیصلے کریں گے، ہم فیصلے کے تقریباً قریب پہنچ چکے ہیں، ہمارا فیصلہ ایم کیو ایم کی وجہ سے رکا ہوا ہے، ایم کیو ایم کے آصف زرداری کے ساتھ کچھ مسائل ہیں، کل کی ملاقات میں ایم کیو ایم کے 70 فیصد مسائل حل ہو گئے، پیپلزپارٹی اور ن لیگ فیصلہ کرچکے ہیں کہ ڈیڑھ سال پورے کرنے ہیں، اپوزیشن میں آصف علی زرداری ضامن ہوں گے، شہبازشریف سے بات ہوئی ہے، جلد دوبارہ ملاقات ہوگی۔

Recent Posts

پی ٹی آئی احتجاج، راولپنڈی میں رینجرز تعینات کرنے کا فیصلہ

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) محکمہ داخلہ پنجاب نے پاکستان تحریک انصاف کے ڈی چوک پر احتجاج…

2 mins ago

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 3 میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا گیا

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا…

5 mins ago

عثمان قادر کے استعفے پر ان کی اہلیہ کا دکھ بھرا پیغام سامنے آگیا

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کے سپن باولر عثمان قادر کی ریٹائرمنٹ پر اہلیہ صوبیہ عثمان نے سوشل…

7 mins ago

محکمہ موسمیات نے ملک کے بالائی علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں بارش کی پیشگوئی…

25 mins ago

کسی نے اسلام آباد میں احتجاج کیاتو ہم نے اس کے لیے پورا بندوبست کیا ہوا ہے، محسن نقوی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اگر کل…

46 mins ago

یونس خان نے کپتانی کے لیے 2 کھلاڑیوں کا نام تجویز کر دیا

ایڈ یلیڈ(قدرت روزنامہ)سابق کپتان یونس خان کا کہنا ہے کہ پاکستان کے کلچر میں بڑے…

1 hour ago