اس فوٹو شاپ تصویر کو گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے محمد آصف رضا رانا نے 2015 میں فیس بک پر پوسٹ کیا تھا، جو پاکستان میں وائرل ہونے کے بعد عالمی توجہ کا مرکز بن گئی تھی . بعد ازاں اس کو آل ٹائم گریٹ میم بھی تصور کیا جانے لگا تھا . اس فیس بک پوسٹ میں محمد آصف رضا نے مدثر اسمٰعیل احمد سے بہترین دوست کا خطاب واپس لے کر سلمان احمد سے دوستی کی داستان بیان کی تھی . محمد آصف کی جانب سے مدثر سے دوستی ختم کرنے کی وجہ اس کی مبینہ خود غرضی، بہت زیادہ غرور اور خودپسندی کو قرار دیا گیا تھا . آلٹر کے شریک بانی زین نقوی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ اس تصویر کو این ایف ٹی لسٹنگ کے سب سے بڑے پلیٹ فارم پر فروخت کیا گیا . انہوں نے کہا کہ ‘یہ میمز تیار کرنے والوں کے لیے زندگی بدل دینے والا لمحہ ہے’ . دلچسپ بات یہ ہے کہ 2015 میں دوستی ختم کرنے کا اعلان تو ہوا تھا مگر اب محمد آصف، مدثر اور سلمان تینوں ہی بہترین دوست ہیں . تصویر کی نیلامی کے بعد تینوں دوستوں نے فیس بک پر لائیو اسٹریمنگ کے دوران بتایا کہ ہم سب اکٹھے ہیں اور اکثر ملتے رہتے ہیں جبکہ انہوں نے نیلامی سے ملنے والی رقم کو خرچ کرنے کے حوالے سے بھی بتایا . محمد آصف نے تصویر کی نیلامی کے حوالے سے کہا کہ ‘میں بولی لگانے والے تمام افراد کا شکر گزار ہوں جنہوں نے دوستی ختم ہونے کے پیغام پر بولی لگائی’ . تازہ فیس بک ویڈیو سے معلوم ہوتا ہے کہ 6 برس میں آصف اور مدثر کافی حد تک بدل گئے ہیں تاہم سلمان میں کوئی خاص تبدیلی نہیں آئی . . .
(قدرت روزنامہ)پاکستان کی ایک مشہور ترین میم یا وائرل تصویر ‘فرینڈ شپ اینڈڈ ود مدثر’ ایک آن لائن پلیٹ فارم پر لاکھوں روپوں میں فروخت ہوگئی ہے .
لاہور اور لندن سے تعلق رکھنے والے پلیٹ فارم آلٹر نے اس تصویر کو 20 ایتھریم میں نیلام کیا، اس قیمت کو 84 لاکھ 62 ہزار پاکستانی روپے کے مساوی سمجھا جاسکتا ہے .
متعلقہ خبریں