کانپیں ٹانگ جنرل اسٹور کھلنے کے بعد عوام نے کیا نیا مطالبہ کردیا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آپ نے "کانپیں ٹانگنے" کے میمز تو بہت دیکھ لیے لیکن اب آپ اس انوکھے جملے کا سپر اسٹور بھی دیکھ سکتے ہیں . جی ہاں اب پاکستان میں کانپیں ٹانگ سپر جنرل اسٹور بھی کھل چکا ہے .


حال ہی میں انسٹاگرام پر ایک صارف نے اس عجیب و غریب نام والے کریانہ اسٹور کی تصویر شئیر کی ہے اور ساتھ ہی کیپشن دیا ہے کہ "پاکستانی پھر کہاں جان چھوڑتے ہیں"


اور واقعی پاکستانیوں نے جان نہیں چھوڑی اور کمنٹس سیکشن میں کانپیں ٹانگ پاپڑ کا مطالبہ کرڈالا . واضح رہے کہ پچھلے ہفتے پیپلز پارٹی کے لیڈر بلاول بھٹو نے حکومت کو للکارتے ہوئے ٹانگیں کانپنے کے بجائے کانپیں ٹانگنے کے الفاظ کہہ دیے تھے جس کے بعد میمز کا طوفان کھڑا ہوگیا یہاں تک کے سیاست دان اور شوبز سیلیبریٹیز نے بھی اس حوالے سے کافی میمز شئیر کیے .

. .

متعلقہ خبریں