چین کی شاندار کامیابی اقوام متحدہ کے غربت میں کمی کا ہدف 10 سال پہلے ہی مکمل کرلیا

بیجنگ(قدرت روزنامہ) چینی صدر شی جن پنگ نے دعویٰ کیا ہے کہ چین نے اقوام متحدہ کے غربت میں کمی کے ہدف کو 9 کروڑ 89 لاکھ افراد کو غربت سے نکال کر 10 سال پہلے ہی مکمل کرلیا ہے . غیر ملکی میڈیا کے مطابق چینی صدر نے کمیونسٹ پارٹی آف چائنا اور ورلڈ پارٹی لیڈرز کے اجلاس سے خطاب میں بتایاکہ کہ سی پی سی کی 18 ویں قومی کانگریس کے بعد سے اب تک 9 کروڑ 89 لاکھ دیہاتوں میں مقیم غریب عوام کو چین کے موجودہ معیارات کے تحت غربت سے نکال دیا گیا ہے .

چینی صدر نے دعویٰ کیا کہ پائیدار ترقی کے لیے اقوام متحدہ کے 2030 ایجنڈے کی غربت میں کمی کے ہدف کو شیڈول سے 10 سال پہلے ہی حاصل کرلیا گیا ہے . سی پی سی انسانیت کی غربت میں کمی کے عمل میں مزید چینی طریقہ کار اور چینی قوت فراہم کرنے کیلئے تیار ہے . . .

متعلقہ خبریں