لیموں کن امراض سے تحفظ فراہم کرتا ہے؟ جانئیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لیموں وٹامن سی سے بھرپور ہونے کے باعث متعدد فوائد کا حامل مانا جاتا ہے مگر کیا آپ کو معلوم ہے یہ متعدد امراض سے تحفظ دینے کے لیے بھی مفید ہے؟جسمانی وزن کنٹرول کرنے میں مدد دےلیموں جسمانی وزن کم کرنے والی غذا ہے۔
ایک تحقیق کے مطابق لیموں میں موجود فائبر معدے میں جاکر پیٹ کو زیادہ دیر تک بھرے رکھتا ہے اور ضروری نہیں کہ لیموں کو کھایا جائے، اسے مشروب کی شکل میں استعمال کرنا بھی فائدہ پہنچاتا ہے۔
گرم پانی میں لیموں کا عرق ملا کر پینا بھی جسمانی وزن کم کرنے میں مدد دے سکتا ہے۔خطرناک جراثیموں کا خاتمہتیزابیت کی موجودگی کی وجہ سے لیموں سالمونیلا بیکٹریا کو مارنے میں مدد دیتے ہیں جو آپ کی غذا، گوشت کاٹنے کے بورڈ یا کچن کاﺅنٹر پر ہوتے ہیں۔
نظام ہاضمہ بہتر کرےلیموں میں موجود کاربوہائیڈریٹس اور فائبر معدے کی صحت کو بہتر بناتے ہیں جبکہ نشاستہ اور شکر کے ہضم ہونے کے عمل کو سست کرتے ہیں جس سے بلڈ شوگر لیول بھی کنٹرول میں آتا ہے۔
کینسر کا خطرہ کم کرےپھلوں اور سبزیوں پر مشتمل غذا کا زیادہ استعمال کچھ اقسام کے کینسر سے بچانے میں مدد دے سکتا ہے ۔ایک تحقیق کے مطابق لیموں میں موجود نباتاتی کمپاﺅنڈز انسداد کینسر خصوصیات رکھتے ہیں، تاہم اس حوالے سے مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔
بلڈ پریشر میں کمیلیموں کو پانی میں ملا کر پینا ، کچھ مقدار میں لیموں کا عرق پانی میں ملا کر چہل قدمی سے پہلے اور بعد میں پی لیں، اگر ادویات استعمال کرتے ہیں تو ڈاکٹر سے مشورہ کرلیں کیونکہ ترش ذائقہ ان کے اثر میں مداخلت کرسکتا ہے۔
جلدی صحت اسکن کیئر کی مصنوعات پر وٹامن سی کا ذکر ضرور ہوتا ہے اور اس کی وجہ یہ ہے کہ اس وٹامن کو ایک ہارمون کولیگن کی پیداوار کے لیے اہم مانا جاتا ہے۔یہ ہارمون جلد کی مضبوطی اور لچک کے لیے اہم ہے جبکہ لیموں میں اینٹی آکسائیڈنٹس بھی ہوتے ہیں جو جلد کو ہموار، سرخی مائل اور لچکدار رکھنے کے لیے فائدہ مند ہوتے ہیں۔
مسوڑے صحت مند بنائےسوجن کے شکار، خون نکلنے اور دانت ہلنے جیسے مسائل بہت عام ہوتے ہیں اور تمباکو نوشی، عمر میں اضافے وغیرہ سے ان کا خطرہ بڑھتا ہے، لیموں ان سے بچاﺅ میں مدد دے سکتا ہے جس کی وجہ اس میں وٹامن سی کی موجودگی ہے۔مگر یہ ذہن میں رہے کہ اس میں موجود سیٹرک ایسڈ دانتوں کی سطح کے لیے نقصان دہ ہوسکتا ہے، تو اس ایسڈ والی چیز کھانے یا پینے کے بعد دانتوں کو 30 منٹ تک برش نہ کریں۔

Recent Posts

بشریٰ بی بی 24 نومبر کو احتجاج کی تیاریوں کیلئے متحرک ہوگئیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے 24 نومبر کے احتجاج کی تیاریوں کے لیے…

31 mins ago

سرکاری عہدہ دلانے کا جھانسہ دیکر گروہ نے دیشا پٹانی کے والد سے لاکھوں روپے بٹور لیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بالی وڈ اداکارہ دیشا پٹانی کے والد کے ساتھ لاکھوں روپے کا…

42 mins ago

بھارتی کرکٹر سنجو سیمسن نے ٹی ٹوئنٹی میں نئی تاریخ رقم کر دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارتی کرکٹر سنجو سیمسن نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں وہ کارنامہ سرانجام…

56 mins ago

ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری سے سردی کی شدت میں اضافہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور برف باری سے سردی کی…

1 hour ago

قلات میں سکیورٹی فورسزکی پوسٹ پر حملہ، دہشتگردوں سے بہادری سے لڑتے ہوئے 7 جوان شہید

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ضلع قلات میں سکیورٹی فورسزکی پوسٹ پر حملے میں دہشت گردوں…

1 hour ago

حارث رؤف نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں اہم اعزاز اپنے نام کرلیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز…

1 hour ago