” اگر آپ کو لگتاہے کہ میں ملک چلا رہاہوں تو پھر آپ عمران خان کو نہیں جانتے ہیں “ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کس کو یہ بات کہی؟

لاہور (قدرت روزنامہ)سپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی نے حکومت سے ہاتھ چھڑوا کر اپوزیشن کے ساتھ ملانے کا اعلان کر دیاہے جبکہ اس کے علاوہ نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں انہوں نے کئی اور اہم انکشافات بھی کیئے ہیں جس نے سیاست میں ہلچل مچا دی ہے ۔تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی مہر بخاری نے انٹرویو کے دوران پرویز الہیٰ سے گفتگو کے دوران کہا کہ ” آرمی چیف جنرل باجوہ نے لاہور میں لمز یونیورسٹی میں طلباءسے ملاقات کی کسی ایک بچے نے ان سے پوچھا تو آرمی چیف نے جواب دیا کہ” اگر آپ کو لگتاہے کہ میں ملک چلا رہاہوں تو پھر آپ عمران خان کو نہیں جانتے ہیں ۔“پرویز الہیٰ نے بات کو آگے بڑھاتے ہوئے کہا کہ ” عمران خان اراکین اسمبلی کو کہہ رہے ہیں بلکہ انہوں نے میرے ایک ایم این اے کو بھی کہاہے کہ ابھی تک میں ان کی مان رہاتھا ، مجھے چاہیے تھا کہ میں پہلے دن ہی اپنی مرضی کرتا۔ سپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ وہ انہیں تین سال سے کھلا رہے ہیں ۔

خاتون صحافی نے پرویز الہیٰ سے سوال کیا کہ آصف زرداری کہتے ہیں کہ ہمارے پاس 172 سے زیادہ ووٹ ہیں جس پر پرویز الہیٰ نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ ٹھیک کہہ رہے ہیں، ان کے پاس نمبر پورے نہیں بلکہ ا س سے زیادہ ہیں ۔ صحافی نے سوال کیا کہ کتنے نمبر پر ہیں ، اس پر سپیکر پنجاب اسمبلی نے جواب دیا کہ اس (عمران خان) کی سوچ ہے ، جو ہم نے محسوس کیا اور جو دیکھاہے ، بڑے سرپرائز آنے والے ہیں ، ناتجربہ کاری کی وجہ سے ان کو سیکھنے دینے چاہیے تھا، ان کو ہر کام کرایا ملتا تھا ، وہ نقصان ہواہے ، سیکھنے کا موقع نہیں ملا ، نیچے اتاریں گے تو بچہ سیکھے گا، کیا ساری زندگی نیپیاں ہی بدلتے رہناہے ، ساڑھے تین سال نیپیاں بدلی گئی ہیں، اب مہنگائی کی وجہ سے نیپیاں بھی مہنگی ہو گئی ہیں ۔

Recent Posts

انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 14 پیسے کی کمی ریکارڈ

انٹربینک میں امریکی ڈالر277 روپے 60 پیسے پر آگیا کراچی (قدرت روزنامہ)کاروباری ہفتے کے آخری…

6 mins ago

سرکاری محکموں کو آئندہ مالی سال کے بجٹ کے سالانہ ترقیاتی پروگرام مرتب کرنےکی ہدایت

سرکاری محکمے اکتیس دسمبر دوہزارچوبیس تک ترقیاتی بجٹ کی تیاری کی ٹیمز تشکیل دیں گے…

11 mins ago

چھٹیاں بڑھادی گئیں، پنجاب میں مکمل لاک ڈاؤن لگے گا، مریم اورنگزیب

لاہور اور ملتان میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ، تعمیراتی کام پر ایک ہفتے کے لیے پابندی…

24 mins ago

پہلے ٹی20 میں رضوان کی سب سے بڑی غلطی جو امپائرز کی نظروں بچ گئی

برسبین (قدرت روزنامہ)پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان شیڈول سیریز کے پہلے ٹی20 میچ میں قومی…

24 mins ago

اسموگ کی صورتحال؛ لاہور اورملتان میں ہفتے میں 3 دن لاک ڈاؤن، ہیلتھ ایمرجنسی نافذ

تمام اسکول، کالج اور یونیورسٹیاں آن لائن کی جارہی ہیں، مریم اورنگزیب لاہور (قدرت روزنامہ)حکومت…

35 mins ago

ذہن نشین کر لیں آئینی بینچ ازخود نوٹس لے سکتا ہے، جسٹس محمد علی مظہر

26ویں آئینی ترمیم کے بعد صرف پروسیجر تبدیل ہوا ہے، جسٹس محمد علی مظہر کے…

49 mins ago