یہ بیوقوفوں والاکردار تھا،سرکٹ کس کی وجہ سے بنا دیا، ارشد وارثی نے پہلی بار لب کھول دیئے

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی وڈ میں اپنے کردار ‘سرکٹ’ سے پہچان بنانے والے اداکار ارشد وارثی نے حال ہی میں اس کردار سے متعلق چند انکشافات کیے ہیں۔ارشد وارثی ان دنوں اپنی نئی فلم ‘بچن پانڈے’ کی تشہیر میں مصروف ہیں، اسی سلسلے میں حال ہی میں انہوں نے بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیا جس میں انہوں نے بچن پانڈے سمیت اپنی ماضی کی فلموں پر بات چیت کی ۔اداکار نے کہا کہ بطور معاون اداکار میرے لیے یہ انتہائی اہم ہے کہ فلم کا مرکزی کردار کون نبھا رہا ہے، یہ ہی وجہ ہے کہ 2003 کی فلم ‘منا بھائی ایم بی بی ایس’ میں ، میں اداکاری کے لیے راضی ہوا۔ارشد وارثی نے اعتراف کیا کہ میں سرکٹ کے کردار کے لیے اسی لیے راضی ہوا کیونکہ فلم کے ہیرو سنجے دت تھے،

ورنہ یہ کردار بیوقوفوں والا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس بات کا علم راج کمار ہیرانی کو خود بھی تھا کہ سرکٹ کا کردار صرف کاغذ کے پرچے تک ہی اچھا لگ سکتا ہے لیکن خوش قسمتی سے اسے کافی پذیرائی ملی۔فلم بچن پانڈے میں اکشے کمار کے ساتھ کام کرنے کے تجربہ کو ارشد نے یادگار قرار دیا اور کہا کہ میں انہیں بطور انسان کافی پسند کرتا ہوں، وہ اپنے کام کے لیے انتہائی سنجیدہ ہیں، جب آپ ان سے ذاتی طور پر ملتے ہیں تب پتا چلتا ہے کہ اکشے کیسے انسان ہیں۔ارشد وارثی کا کہنا تھا کہ اکشے کے اچھے انسان ہونے اور محنت کی وجہ سے ہر کوئی انہیں اب بھی اپنی فلموں میں کاسٹ کرنا چاہتا ہے۔واضح رہے کہ فلم بچن پانڈے 18 مارچ کو ریلیز کی جائے گی جس میں اداکار اکشے کمار، ارشد وارثی، جیکولین فرنینڈس اور کریتی سینن نظر آئیں گی۔

Recent Posts

آئی سی سی نے بھارتی اعتراض پر پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی کشمیر لیجانے سے روک دیا، بھارتی میڈیا

لاہور(قدرت روزنامہ)بھارتی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں پاکستان…

33 mins ago

نئی متعارف کروائی گئی گاڑی کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان

اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)ایم جی موٹرز پاکستان نے نئی ایم جی ایچ ایس پی ایچ ای…

39 mins ago

بلوچستان کےچندعلاقوں میں موبائل انٹرنیٹ سروسزعارضی طورپرمعطل:پی ٹی اے

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے بلوچستان کے چند علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ سروسزعارضی طور…

42 mins ago

وزارت داخلہ کا غیر قانونی وی پی این بند کرنے کیلئے پی ٹی اے کو خط

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)غیر قانونی وی پی این کی بندش پر وزارت داخلہ نے پاکستان ٹیلی…

54 mins ago

مہنگائی میں 0.55 فیصد اضافہ، سالانہ شرح 4.16 فیصد پر آنے کا دعوی

اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق مہنگائی میں 0.55 فیصد اضافہ ہوا ہے سالانہ…

59 mins ago

مرحوم اور بیواؤں کی گرانٹ سے اربوں روپے غیرقانونی جاری ہونے کا انکشاف

اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)سرکاری خزانے کو ہڑپنے والوں نے مرحوم اور بیواؤں کی گرانٹ کو بھی…

1 hour ago