عمران نیازی جس روز اسمبلی آئے گا پھر پکا گھر چلا جائے گا، رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناءاللہ خاں نے کہا ہے عمران نیازی جس روز اسمبلی آئے گا پکا گھر چلا جائے گا، عوام کو مرجاؤ، ماردو، جلادو کی دھمکیاں دینے والا انارکی پھیلنے کی بات کررہا ہے؟ 172 لوگ پورے نہیں ہورہے، 10لاکھ کی بڑھکیں مارنا بند کرو۔ انہوں نے وزیرداخلہ شیخ رشید کے بیان پر اپنے ردعمل میں کہا کہ عمران نیازی اسمبلی جیسے ہی اسمبلی میں آئے گا، پکا گھر چلا جائے گا، عمران نیازی جلسوں میں دھکے کھانے کے بجائے اسمبلی میں آئے، عدم اعتماد کا سامنا کرے، 172 لوگ جس سے پورے نہیں ہورہے، وہ دس لاکھ لوگ لانے کی بڑھکیں مارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عوام کو ’مرجاﺅ، ماردو، جلادو‘ ،’سختی سے کچل‘ دیں گے کی دھمکیاں دینے والا اپوزیشن پہ انارکی پھیلانے کی بات کر رہا ہے۔

دوسری جانب انٹرنیشنل پریس ایجنسی کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے اقوام متحدہ کے تحت انسداد انسانی اسمگلنگ پر منعقدہ ورکشاپ کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے، اب جیتے یا ہارے فائدہ عمران خان کو ہی ہوگا اپوزیشن 25 مارچ کو اسلام آباد آرہی ہے اپوزیشن کو عدم اعتماد کا حق حاصل ہے لیکن 23 مارچ کو جے 10سی فلائی کرنے جارہا ہے انہوں نے کہا کہ ملک میں اہم ایونٹ کے بعد ہم اپوزیشن والوں کو مکمل تحفظ دیں گے لیکن کسی شخص کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جا سکتی. انہوں نے کہا کہ کسی نے قانون ہاتھ لیا تواسے کسی صورت نہیں چھوڑا جا سکتا، اپوزیشن اگر قانون کو نہیں چھیڑے گی تو انہیں کچھ نہیں کہیں گے انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان پر حیرت ہے لاٹھیوں کی بات کررہے ہیں میں ان سے کہنا چاہتا ہوں کہ نون لیگ اور پیپلز پارٹی نکل جائیں گی آپ دھر لیے جائیں گے انہیں نون لیگ اور پیپلزپارٹی کا پتہ ہے کیا مولانا ملک کو انارکی کی طرف لے کر جارہے ہیں؟اگر ملک میں خانہ جنگی ہوئی تو اس کے ذمہ دار مولانا فضل الرحمان ہوں گے. شیخ رشید نے کہاکہ سپیکر سے پوچھوں گا کہ کس دن ووٹنگ ہورہی ہے، سپیکر 63 اے کے تحت کسی کا بھی ووٹ منسوخ کر سکتے ہیں کچھ بھی ہو وزیر اعظم عمران خان جیتے یا ہارے فائدہ عمران خان کا ہی ہوگا میں وزیراعظم کوفاتح دیکھ رہا ہوں، 25 مارچ کے بعد عمران خان کی مقبولیت اور بڑھ جائےگی. انہوں نے کہا کہ وفاقی وزرا اسد عمر اور پرویز خٹک قاف لیگ سمیت تمام اتحادیوں سے بات چیت کررہے ہیں امید ہے قاف لیگ اور اتحادی عمرا ن خان کا ساتھ دیں گے 25 مارچ کے بعد اتحادیوں اور دیگر کا پتہ چل جائے گا کس کے ساتھ ہیں. وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ او آئی سی کی تاریخی کانفرنس ہونے جارہی ہے،اپوزیشن نے 23 مارچ کو اسلام آباد نہ آنے کا فیصلہ کرکے عقل مندی کامظاہرہ کیا، اپوزیشن نے جلسہ کرنا ہے تو ڈی سی اسلام آباد سے ملاقات کرے کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی لوگوں کوتحفظ دیناوزارت داخلہ کاکام ہے،چاہے کچھ بھی کرناپڑے وزیر داخلہ نے بتایا کہ پاکستان کوانٹرنیشنل تھریٹس ہیں یہ دیکھناصرف حکومت نہیں اپوزیشن کابھی کام ہے، ایسانہ ہو کہ عدم اعتماد عدم ا ستحکام کا باعث بن جائے۔

Recent Posts

پی ٹی آئی احتجاج، راولپنڈی میں رینجرز تعینات کرنے کا فیصلہ

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) محکمہ داخلہ پنجاب نے پاکستان تحریک انصاف کے ڈی چوک پر احتجاج…

10 mins ago

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 3 میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا گیا

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا…

13 mins ago

عثمان قادر کے استعفے پر ان کی اہلیہ کا دکھ بھرا پیغام سامنے آگیا

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کے سپن باولر عثمان قادر کی ریٹائرمنٹ پر اہلیہ صوبیہ عثمان نے سوشل…

15 mins ago

محکمہ موسمیات نے ملک کے بالائی علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں بارش کی پیشگوئی…

33 mins ago

کسی نے اسلام آباد میں احتجاج کیاتو ہم نے اس کے لیے پورا بندوبست کیا ہوا ہے، محسن نقوی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اگر کل…

54 mins ago

یونس خان نے کپتانی کے لیے 2 کھلاڑیوں کا نام تجویز کر دیا

ایڈ یلیڈ(قدرت روزنامہ)سابق کپتان یونس خان کا کہنا ہے کہ پاکستان کے کلچر میں بڑے…

1 hour ago