بلتستان ڈویژن کے مختلف اضلاع میں 5.2شدت کا زلزلہ، عوام میں خوف میں مبتلا

گلگت (قدرت روزنامہ) گلگت ، چلاس اور استور میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، زلزلے کے باعث لوگوں کو خوف وہراس پھیل گیا، زلزلہ زدہ علاقوں میں فی الحال کسی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہے . تفصیلات کے مطابق بلتستان ڈویژن کے مختلف اضلاع گلگت شہر، دیامیر،چلاس اور استور ،کھرمنگ، شکر، ضلع گانچھے ودیگر علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، زلزلہ زدہ علاقوں میں عوام میں خوف وہراس پھیل گیا .


لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے اپنے گھروں، دکانوں سے باہر سڑکوں پر نکل آئے . زلزلے کے باعث لینڈ سلائیڈنگ ہوئی جس سے ملوبہ کے مقام پر اسکردو سڑک بند ہوگئی ہے . زلزلہ پیما مرکزکے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.2 ریکارڈ کی گئی ہے .

زلزلہ کی زیر زمین گہرائی اور زلزلے کا کے مرکز کا تعین کیا جارہا ہے، زلزلہ زدہ علاقوں میں فی الحال کسی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہے .

یاد رہے زلزلے ایسی قدرتی آفت ہیں، جس سے دنیا بھر میں لاکھوں افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں . زلزلوں سے متعلق ماہرین کا کہنا ہے کہ زمین کی تہہ تین بڑی پلیٹوں سے بنی ہے . پہلی تہہ کا نام یوریشین، دوسری بھارتی اور تیسری اریبین ہے . زیر زمین حرارت جمع ہوتی ہے تو یہ پلیٹس سرکتی ہیں . زمین ہلتی ہے اور یہی کیفیت زلزلہ کہلاتی ہے . زلزلے کی لہریں دائرے کی شکل میں چاروں جانب یلغار کرتی ہیں . یاد رہے 08 دسمبر کی ایک رپورٹ کے مطابق کراچی میں فالٹ لائنز کی موجودگی کا انکشاف ہوا .

. .

متعلقہ خبریں