بلتستان ڈویژن کے مختلف اضلاع میں 5.2شدت کا زلزلہ، عوام میں خوف میں مبتلا

گلگت (قدرت روزنامہ) گلگت ، چلاس اور استور میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، زلزلے کے باعث لوگوں کو خوف وہراس پھیل گیا، زلزلہ زدہ علاقوں میں فی الحال کسی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہے۔ تفصیلات کے مطابق بلتستان ڈویژن کے مختلف اضلاع گلگت شہر، دیامیر،چلاس اور استور ،کھرمنگ، شکر، ضلع گانچھے ودیگر علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، زلزلہ زدہ علاقوں میں عوام میں خوف وہراس پھیل گیا۔
لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے اپنے گھروں، دکانوں سے باہر سڑکوں پر نکل آئے۔ زلزلے کے باعث لینڈ سلائیڈنگ ہوئی جس سے ملوبہ کے مقام پر اسکردو سڑک بند ہوگئی ہے۔ زلزلہ پیما مرکزکے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.2 ریکارڈ کی گئی ہے۔

زلزلہ کی زیر زمین گہرائی اور زلزلے کا کے مرکز کا تعین کیا جارہا ہے، زلزلہ زدہ علاقوں میں فی الحال کسی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہے۔

یاد رہے زلزلے ایسی قدرتی آفت ہیں، جس سے دنیا بھر میں لاکھوں افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ زلزلوں سے متعلق ماہرین کا کہنا ہے کہ زمین کی تہہ تین بڑی پلیٹوں سے بنی ہے۔ پہلی تہہ کا نام یوریشین، دوسری بھارتی اور تیسری اریبین ہے۔ زیر زمین حرارت جمع ہوتی ہے تو یہ پلیٹس سرکتی ہیں۔ زمین ہلتی ہے اور یہی کیفیت زلزلہ کہلاتی ہے۔ زلزلے کی لہریں دائرے کی شکل میں چاروں جانب یلغار کرتی ہیں۔ یاد رہے 08 دسمبر کی ایک رپورٹ کے مطابق کراچی میں فالٹ لائنز کی موجودگی کا انکشاف ہوا۔

Recent Posts

وزیر اعلیٰ نےروڈا ایریا میں اراضی کی غیر قانونی خریدوفروخت روکنے کا حکم دیدیا

لاہور(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی سے متعلق…

43 mins ago

سوشل میڈیا پر اچھائی کے مقابلے میں برائی زیادہ پھیل رہی ہے ، ڈاکٹر ذاکر نائیک

کراچی(قدرت روزنامہ) ممتاز مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے سوشل…

45 mins ago

عوام کو سوچنے کی دعوت دیتی ہوں ملک صرف مسلم لیگ( ن) کے دور میں ہی ترقی کرتاہے: مریم نواز

لاہور ( قدرت روزنامہ ) وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے ہمت کارڈ لانچنگ تقریب سے…

50 mins ago

خاص افراد کیلئے خاص تحفہ،وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ریکارڈ وقت میں چیف منسٹر ہمت کارڈ لانچ کر دیا

لاہور(قدرت روزنامہ  )خاص افراد کیلئے خاص تحفہ،وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ریکارڈ وقت میں چیف…

1 hour ago

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے وزارت دفاع کیلئے45 ارب روپے کی گرانٹ منظور کرلی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی)نےوزارت دفاع کیلئے45 ارب روپے کی…

1 hour ago

پی ٹی آئی احتجاج، راولپنڈی میں رینجرز تعینات کرنے کا فیصلہ

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) محکمہ داخلہ پنجاب نے پاکستان تحریک انصاف کے ڈی چوک پر احتجاج…

2 hours ago