شیخ رشید کی پیش گوئی سچ ثابت ہو ئی ،اہم اتحادی جماعت کا حکومت کے حق میں بیان آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)،اہم اتحادی جماعت کا حکومت کے حق میں بیان آگیا . تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ق کے بعد بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کا بھی حکومت کی حمایت میں بیان سامنے آگیا، بی اے پی نے اتحادیوں کے مشترکہ فیصلے سے متعلق بیان کو مسترد کردیا .

روزنامہ جنگ کے مطابق وفاقی وزیر دفاعی پیداوار زبیدہ جلال سے سوال ہوا کہ کیا آپ باقی اتحادیوں سے مل کر فیصلہ کریں گی یا انفرادی طور پر؟ جس کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کی پارٹی انفرادی فیصلہ کرے گی . زبیدہ جلال سے پوچھے گئے

ایک اور سوال ’ق لیگ نے کہا ہے کہ اتحادیوں کا فیصلہ مشترکہ ہوگا؟‘ کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہر سیاسی جماعت اپنا فیصلہ خود کرے گی . واضح رہے کہ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہےکہ مولانا فضل الرحمان بپھرے پڑے ہیں اور وحشی جٹ بنے ہوئے ہیں لہٰذا مولانا ملک میں خانہ جنگی ہوئی تواس کی قیمت آپ کو چکانی پڑے گی . لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم بھی عمران خان کا ساتھ دے گی، وقت آگیا ہے 25 مارچ سے پہلے فیصلہ کرنا ہوگا کس نے کہاں رہنا ہے . نجی ٹی وی جیو کے مطابق ان کا کہنا تھا میری پرویز الٰہی سے کو ئی بات نہیں ہوئی لیکن آج سے ہی اتحادی اعلان کرنا شروع کر دیں گے کہ وہ حکومت کے ساتھ ہیں، 25 مارچ کو میدان عمران خان کے حق میں ہو جائے گا .

. .

متعلقہ خبریں