شیخ رشید کی پیش گوئی سچ ثابت ہو ئی ،اہم اتحادی جماعت کا حکومت کے حق میں بیان آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)،اہم اتحادی جماعت کا حکومت کے حق میں بیان آگیا ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ق کے بعد بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کا بھی حکومت کی حمایت میں بیان سامنے آگیا، بی اے پی نے اتحادیوں کے مشترکہ فیصلے سے متعلق بیان کو مسترد کردیا۔ روزنامہ جنگ کے مطابق وفاقی وزیر دفاعی پیداوار زبیدہ جلال سے سوال ہوا کہ کیا آپ باقی اتحادیوں سے مل کر فیصلہ کریں گی یا انفرادی طور پر؟ جس کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کی پارٹی انفرادی فیصلہ کرے گی۔زبیدہ جلال سے پوچھے گئے

ایک اور سوال ’ق لیگ نے کہا ہے کہ اتحادیوں کا فیصلہ مشترکہ ہوگا؟‘ کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہر سیاسی جماعت اپنا فیصلہ خود کرے گی۔واضح رہے کہ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہےکہ مولانا فضل الرحمان بپھرے پڑے ہیں اور وحشی جٹ بنے ہوئے ہیں لہٰذا مولانا ملک میں خانہ جنگی ہوئی تواس کی قیمت آپ کو چکانی پڑے گی۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم بھی عمران خان کا ساتھ دے گی، وقت آگیا ہے 25 مارچ سے پہلے فیصلہ کرنا ہوگا کس نے کہاں رہنا ہے۔نجی ٹی وی جیو کے مطابق ان کا کہنا تھا میری پرویز الٰہی سے کو ئی بات نہیں ہوئی لیکن آج سے ہی اتحادی اعلان کرنا شروع کر دیں گے کہ وہ حکومت کے ساتھ ہیں، 25 مارچ کو میدان عمران خان کے حق میں ہو جائے گا۔

Recent Posts

وزیر اعلیٰ نےروڈا ایریا میں اراضی کی غیر قانونی خریدوفروخت روکنے کا حکم دیدیا

لاہور(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی سے متعلق…

49 mins ago

سوشل میڈیا پر اچھائی کے مقابلے میں برائی زیادہ پھیل رہی ہے ، ڈاکٹر ذاکر نائیک

کراچی(قدرت روزنامہ) ممتاز مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے سوشل…

51 mins ago

عوام کو سوچنے کی دعوت دیتی ہوں ملک صرف مسلم لیگ( ن) کے دور میں ہی ترقی کرتاہے: مریم نواز

لاہور ( قدرت روزنامہ ) وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے ہمت کارڈ لانچنگ تقریب سے…

56 mins ago

خاص افراد کیلئے خاص تحفہ،وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ریکارڈ وقت میں چیف منسٹر ہمت کارڈ لانچ کر دیا

لاہور(قدرت روزنامہ  )خاص افراد کیلئے خاص تحفہ،وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ریکارڈ وقت میں چیف…

1 hour ago

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے وزارت دفاع کیلئے45 ارب روپے کی گرانٹ منظور کرلی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی)نےوزارت دفاع کیلئے45 ارب روپے کی…

2 hours ago

پی ٹی آئی احتجاج، راولپنڈی میں رینجرز تعینات کرنے کا فیصلہ

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) محکمہ داخلہ پنجاب نے پاکستان تحریک انصاف کے ڈی چوک پر احتجاج…

2 hours ago