ڈھاڈر، سیاہ کاری کے الزام میں خاتون قتل

ڈھاڈر(قدرت روزنامہ) کچھی میں سیاہ کاری کے الزام میں بھائی نے فا ئرنگ کر کے بہن کو قتل جبکہ اس کے مبینہ آشنا کو زخمی کر دیا اور فرار ہوگیا . گزشتہ روز ڈھاڈر کے علا قے بالا ناڑی حاجی شہر میں مسلح شخص نے فا ئرنگ کر کے اپنی بہن مسماة (ن) کو قتل جبکہ اس کے مبینہ آشنا محمد ایوب کو شدید زخمی کر دیا اور فرار ہو گیا واقعہ کے بعد مقتولہ کی نعش اور زخمی شخص سول اسپتال سبی منتقل کردیا گیا ہے .

اس سلسلے میں مزید کارروائی بالاناڑی لیویزکچھی نے شروع کر دی ہے .

. .

متعلقہ خبریں