اکثر اداروں کے کوائف اور اعداد وشمار کمپیوٹرائزڈ نہیں، گورنر بلوچستان

کوئٹہ، اسلام آباد(قدرت روزنامہ) گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے کہا کہ تمام اداروں کی ساکھ کی بحالی اور اداروں کے سربراہان پر عوام کا اعتماد مستحکم بنانے کی اشد ضرورت ہے. اس کیلئے تمام چھوٹے بڑے اداروں میں احساس ذمہ داری، شفافیت اور خوداحتسابی کی سچی بنیادوں کو یقینی بنا کر ہی ان کے ثمرات عام آدمی تک پہنچائے جاسکتے ہیں۔ گورنر بلوچستان نے کہا کہ یہ بات باعثِ افسوس ہے کہ اکیسویں صدی میں بھی ہمارے اکثر اداروں کے کوائف اور اعداد وشمار کمپیوٹرائزڈ نہیں ہے اور بعض ادارے اپنے موجود اداروں سے بھی بےخبر ہیں۔ ان خامیوں پر قابو پانے کیلئے جدید ٹیکنالوجی سے زیادہ سے زیادہ استفادہ کرنے کی ضرورت ہے۔ ٹیکنالوجی کی عدم دستیابی کے باعث ہماری مجموعی کارکردگی سست روی کا شکار ہے۔ ایک عام دفتر میں ادنیٰ سی فائل نکلنے میں کئی مہینے لگ جاتے ہیں جس سے قیمتی وقت، توانائی اور سرمایہ وغیرہ ضائع ہوتا ہے اور عام آدمی طویل مایوسیوں کا شکار ہو جاتا ہے۔ گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ دفتری کارکردگی میں تیزی لائی جائے اور لوگوں میں موجود بیگانگی اور احساس محرومی کو دور کرنے کیلئے ٹھوس عملی اقدامات اٹھانے کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے اس بات یقین کا اظہار کیا کہ میرٹ کی پاسداری اور انصاف کی فراہمی سے نوجوانوں میں نئی امید پیدا کی جا سکتی ہے۔

Recent Posts

لاہور ایئر پورٹ سے دبئی جانے والے مسافر کے قبضے سے اڑھائی کلو گرام آئس ہیروئن برآمد

لاہور(قدرت روزنامہ)علامہ اقبال ایئر پورٹ پر دبئی کے مسافر کے قبضے سے اڑھائی کلو گرام…

45 mins ago

بیوی کو بوسہ دینے کی ویڈیو پر فیصل قریشی کو سوشل میڈ یا صارفین کی تنقید کا سامنا

کراچی(قدرت روزنامہ)سینیئر اداکار فیصل قریشی کی اہلیہ ثنا فیصل کی جانب سے حال ہی میں…

49 mins ago

محمد رضوان نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست کی وجہ بتا دی

گابا(قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے آسٹریلیا کے خلاف میچ کے بعد…

58 mins ago

وزیر اعلیٰ کا مظفر آباد میں مسافر وین حادثے پر اظہار افسوس

لاہور (قدرت روزنامہ ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مظفر آباد میں مسافر وین…

1 hour ago

کسی ٹک ٹاکر کی نازیبا ویڈیو اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر نہ کریں ، اداکارہ مشی خان کا مشورہ

کراچی(قدرت روزنامہ)سینیئر اداکارہ مشی خان نے ٹک ٹاکرز سمیت عام خواتین اور لڑکیوں کو مشورہ…

1 hour ago

جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس، شاہ محمود قریشی کو فرد جرم کے لیے 25 نومبر کو پیش کرنے کا حکم

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) انسداد دہشتگردی عدالت نے جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس میں فرد جرم…

1 hour ago