“جب ہم نے عدم اعتماد داخل کی تھی تو ہمارے نمبر پورے تھے”بلاول بھٹو زرداری نے بھی خطرے کی گھنٹی بجادی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیر میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا  ہے کہ جب  اپوزیشن نے تحریک عدم اعتماد داخل کی تھی تو ان کے نمبرز پورے تھے۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اپوزیشن کے نمبرز اتحادیوں کے بغیر ہی پورے ہیں،جب ہم نے تحریک عدم اعتماد داخل کی تو ہمارے نمبرز پورے تھے۔ہم نے تو پہلے ہی دن کہا تھا کہ اجلاس بلائیں لیکن وہ بھاگ رہے ہیں،عمران خان بھی عدم اعتماد سے بھاگ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان سازش کے تحت سڑکوں پر لڑنا چاہتے ہیں،وہ سیاسی شہید بننا چاہتے ہیں،میں آپ کو بتا رہا ہوں عمران خان جمہوری طریقے سے شکست کھاچکے ہیں۔بلاول بھٹونے مزید کہا کہ پہلے سے طے تھا کہ 23مارچ کو اپوزیشن جماعتیں لانگ مارچ کریں گی۔

خیال رہے کہ اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیمو  کریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں تصدیق کی ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کے پاس تحریک عدم اعتماد کیلئے 190 ارکان ہیں۔

Recent Posts

اداکار آغا علی نے حنا الطاف سے طلاق کی تصدیق کردی

کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستانی اداکار و گلوکار آغا علی اور اداکارہ حنا الطاف میں علیحدگی کی…

18 mins ago

سونے کی قیمت میں اضافہ ہو گیا

کراچی(قدرت روزنامہ )ملک بھر میں سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔…

27 mins ago

پشاور ہائیکورٹ؛ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست اعتراض لگا کر واپس کر دی گئی

پشاور(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کو عہدے سے ہٹانےکیلئے پشاور ہائیکورٹ میں درخواست…

30 mins ago

کیا پارلیمنٹ، عدلیہ اور میڈیا میں گینگسٹر ازم سے فیصلہ ہونگے؟ چیف جسٹس

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) چیف جسٹس نے ریمارکس دیے ہیں کہ کیا پارلیمنٹ، عدلیہ اور میڈیا…

30 mins ago

پی ٹی آئی رکنِ قومی اسمبلی کی اپنے ہی وزیرِ اعلیٰ پر تنقید

پشاور (قدرت روزنامہ )پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رکنِ قومی اسمبلی جنید اکبر…

45 mins ago

مہنگائی کم نہیں بڑھنا بند ہوگئی ، عوام کے تنگ ہونے کی ایک وجہ بجلی کی قیمت ہے: گوہر اعجاز ایک بار پھر کھل کر بول پڑے

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ)سابق نگراں وزیر گوہر اعجاز نے کہا ہےکہ آئی پی پیز…

49 mins ago