امریکی کمپنی کا خاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل کے خلاف حکومت پاکستان کو خط

کراچی (قدرت روزنامہ) امریکی کمپنی ایگزون موبل نے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی جانب سے پورٹ قاسم پر ایل این جی ٹرمینل کی تعمیر کے حوالے سے عائد الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے حکومت پاکستان سے شکایت کردی۔وفاقی وزیر برائے بحری امور سید علی زیدی نے اپنے ایک ٹویٹ میں اس حوالے سے بتایا ہے کہ جس کے مطابق سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی جانب سے پورٹ قاسم پر ایل این جی ٹرمینل کی تعمیر کے حوالے سے ایگزون موبل کمپنی پر الزام تراشیوں کا کمپنی نے سخت نوٹس لیا ہے۔
اس ضمن میں ایگزون موبل قطر کے نائب صدر، ایل این جی مارکیٹنگ کی جانب سے وزارت بحری امور کو ایک جوابی شکایتی خط بھی ارسال کیا گیا ہے۔

سید علی زیدی نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ایگزون موبل کا شکایتی خط ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ایگزون موبل نے سابق وزیر اعظم اور سابق وزیر خزانہ کی الزام تراشیوں پر سخت ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کے الزامات سے پاکستان میں ملٹی نیشنل کمپنیوں کی حوصلہ شکنی ہوگی اور غیرملکی کمپنیاں پاکستان میں کام کرنے کے حوالے سے تذبذب کا شکار ہوں گی۔

خط میں کہا گیا ہے کہ ایگزون موبل ایک معتبر ملٹی نیشنل کمپنی ہے جو شفافیت اور دیانت داری سے کام کرنے پر یقین رکھتی ہے اور قواعد و ضوابط کی مکمل پاسداری کرتی ہے۔ایگزون موبل نے وفاقی وزیر برائے بحری امور سے سابق وزیر اعظم اور سابق وزیر خزانہ کے خلاف شکایت درج کرانے کی درخواست کرتے ہوئے کہا ہے کہ کاروباری معاملات کو سیاسی رنگ دینے سے پاکستان میں غیر ملکی کمپنیوں کے کام کرنے کی صلاحیت متاثر ہوسکتی ہے۔

Recent Posts

پی ٹی آئی کے رہنماؤں کی 9 مئی کے حوالے سے ویڈیوز موجود ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات

میرا مطالبہ ہے کہ 9 مئی کے مقدمات کا جلد از جلد فیصلہ کیا جائے…

59 mins ago

کون سے اسلامی ملک کی ایئرلائنز تاحال اسرائیلی ایئرپورٹ پر اتر رہی ہیں؟

واحد ایئر لائنز ہے جو اسرائیل کو بیرونی دنیا سے جوڑے ہوئے ہے اور سروس…

1 hour ago

احتجاج کی کال ملک کو ڈی ریل کرنےکی کوشش ہے، یہ کامیاب نہیں ہوں گے،نواز شریف

نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز لندن سے پاکستان کیلئے روانہ لندن (قدرت روزنامہ)نواز…

1 hour ago

واٹس ایپ پر ڈیلیٹ ہونے والی چیٹ کو واپس کیسے لایا جائے؟ طریقہ جانئے

خوش قسمتی سے ڈیلیٹ کیے گئے واٹس ایپ چیٹس کو بآسانی بحال کیا جا سکتا…

2 hours ago

تحریک انصاف کے امریکی حمایتیوں کا ایک اور یوٹرن!

تحریک انصاف اورعالمی لابی کا 46 ممبران کانگرس سے صدر بائیڈن کو ایک اور خط…

2 hours ago

دوسرا ٹی ٹوینٹی، آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست دیدی

پاکستان کی جانب سے عثمان خان نصف سینچری بنانے والے میچ کے واحد کھلاڑ ے…

2 hours ago