پیپلزپارٹی نے پی ڈی ایم کے لانگ مارچ میں شرکت کی دعوت قبول کرلی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلزپارٹی نے پی ڈی ایم لانگ مارچ میں شرکت کی دعوت قبول کرلی، صدر پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ آصف زرداری نے ملاقات میں کہا کہ آپ کے دعوت دینے سے پہلے ہی میں نے دعوت قبول کرلی ہے، ملاقات میں حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے آئینی اقدام کے مؤثر ہونے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری نے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ جاکر ان سے ملاقات کی۔ سابق صدر مملکت آصف علی زرداری اور

پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان کے درمیان ملکی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آصف علی زرداری اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان تحریک عدم اعتماد اور حکومتی روئیے پر بھی بات چیت کی گئی۔ دونوں رہنماؤں نے حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے آئینی اقدام کے مؤثر ہونے پر اتفاق کیا۔ سابق صدر آصف علی زرداری کے ہمراہ رخسانہ بنگش جبکہ جے یو آئی کے وفد میں مولانا عبدالغفور حیدری، مولانا صلاح الدین ایوبی اور انجینئر ضیاء الرحمان شامل تھے۔ صدر پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے پی ڈی ایم لانگ مارچ میں شرکت کی دعوت قبول کرلی ہے، صدر پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہم نے باقاعدہ دعوت دینے جانا تھا لیکن آصف زرداری نے ملاقات میں کہا کہ آپ کے دعوت دینے سے پہلے ہی میں نے دعوت قبول کرلی ہے۔ دوسری جانب قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرشہبازشریف کی طرف سے ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبصرہ سامنے آیا ہے۔ انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے ایک مختصر بیان میں انہوں نے کہا کہ آپ تمام پھول کاٹ سکتے ہیں لیکن بہار کو آنے سے نہیں روک سکتے۔

Recent Posts

بہترین پلیئنگ الیون تشکیل دینے کیلئے اچھے کھلاڑی تلاش کر رہے ہیں، محمد رضوان کی پریس کانفرنس

برسبین(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ بہترین پلیئنگ الیون…

6 hours ago

ڈاکٹر یاسمین راشد سے رہائی کے بدلے کیا مطالبہ کیا گیا؟ صنم جاوید کا سنسنی خیز انکشاف

لاہور (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق…

6 hours ago

مجھے لگتا ہے کہ آئی سی سی کو یہ پہلے ہی پتا تھا کہ بھارت نہیں آ رہا ، محمد عامر کا بیان

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کے فاسٹ باولر محمد عامر نے آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی…

6 hours ago

زرمبادلہ کے ذخائر 31 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

کراچی (قدرت روزنامہ) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ ذخائر کا ہفتہ وار ڈیٹا…

6 hours ago

خواجہ آصف نے لندن میں ہراساں کرنے کے واقعے کی رپورٹ پولیس کو درج کرادی

لندن(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے لندن میں قتل کی دھمکی اور ہراساں کرنے کے…

6 hours ago

وزیراعظم کی قوم سے باران رحمت کے لیے نماز استسقاء کی درخواست

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے باران رحمت کے لیے قوم سے نماز استسقاء…

7 hours ago