تحریک عدم اعتماد میں پیسوں کا عمل دخل ہے تو مجرم ہوں، شہباز شریف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے وزیراعظم عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتمادمیں کوئی پیسوں کاعمل دخل ہے تو مجرم ہوں۔جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا تھا کہ تین چوہے میرا شکار کرنے نکلے ہیں، سوات کے لوگوں کو کہتا ہوں میں ان تینوں کا شکار کروں گا، کچھ لوگ سندھ ہاؤس میں نوٹوں کی بوریاں لے کر بیٹھے ہیں، سندھ کے عوام کا پیسہ لے کر ہمارے ایم این ایز خریدنے آئے ہیں، سیاست دانوں کے ضمیر کی قیمت 20،20 کروڑ لگا دی

گئی ہے، ان کو پتا ہے عمران خان تھوڑی دیر اور رہ گیا تو ان سب نے جیلوں میں جانا ہے، الیکشن کمیشن بتائے کیا اس ہارس ٹریڈنگ کی آئین میں اجازت ہے؟ایک انٹرویو میں شہبازشریف نے کہا کہ عدم اعتماد ہمارا حق ہے ثابت کر دیں ہم لوگوں کو پیسے دے رہے ہیں،اگر تحریک عدم اعتمادمیں کوئی پیسوں کاعمل دخل ہے تو مجرم ہوں،ہم چاہتے ہیں ارکان جائیں اورپرامن طریقے سے عدم اعتماد پر ووٹ کریں حکومت سے لڑائی کیلئے نہیں ارکان کی حفاظت کیلئے لوگ لائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ن لیگ کوموقع ملے توقومی حکومت بنانی چاہیے قومی حکومت میں پی ٹی آئی کے علاوہ سب کو شامل کرنا چاہیے قومی حکومت کو5سال عوام کی خدمت کرنیکاموقع ملناچاہیے عدم اعتمادکے بعدپارٹی کی سوچ ہے الیکشن میں جانا چاہیے یہی سوچ ہے الیکشن کے بعدضروری قانون سازی کی جائے۔شہبازشریف نے کہا کہ ہمارے ارکان اپنی حفاظت کیلئے بندیساتھ لائیں گے،ہمیں دھمکیاں دی جارہی ہیں ہم بندیساتھ نہ لائیں تو اور کیا کریں وزیراعظم کو پہلے ان ہاؤس آرڈر کرنا چاہیے یہ کہنے کی کیاضرورت تھی کہ ایبسلوٹلی ناٹ ہمیں کمیٹی میں بتایا گیا امریکا نے اڈیمانگے ہی نہیں تھے۔انہوں نے کہاکہ سیاست میں آج کے دوست کل کے مخالفت ہوجاتے ہیں کوشش ہے،ق لیگ،ایم کیوایم،بی ایپی کوبھی قائل کرسکیں، شہزاد اکبر نے پلندے جمع کرائے برطانیہ میں تحقیقات کرائیں آخر میں مجھے کلین چٹ دی گئی احتساب کا بیانیہ ناکام ہوا۔

Recent Posts

وزیر اعلیٰ نےروڈا ایریا میں اراضی کی غیر قانونی خریدوفروخت روکنے کا حکم دیدیا

لاہور(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی سے متعلق…

3 hours ago

سوشل میڈیا پر اچھائی کے مقابلے میں برائی زیادہ پھیل رہی ہے ، ڈاکٹر ذاکر نائیک

کراچی(قدرت روزنامہ) ممتاز مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے سوشل…

3 hours ago

عوام کو سوچنے کی دعوت دیتی ہوں ملک صرف مسلم لیگ( ن) کے دور میں ہی ترقی کرتاہے: مریم نواز

لاہور ( قدرت روزنامہ ) وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے ہمت کارڈ لانچنگ تقریب سے…

3 hours ago

خاص افراد کیلئے خاص تحفہ،وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ریکارڈ وقت میں چیف منسٹر ہمت کارڈ لانچ کر دیا

لاہور(قدرت روزنامہ  )خاص افراد کیلئے خاص تحفہ،وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ریکارڈ وقت میں چیف…

3 hours ago

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے وزارت دفاع کیلئے45 ارب روپے کی گرانٹ منظور کرلی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی)نےوزارت دفاع کیلئے45 ارب روپے کی…

4 hours ago

پی ٹی آئی احتجاج، راولپنڈی میں رینجرز تعینات کرنے کا فیصلہ

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) محکمہ داخلہ پنجاب نے پاکستان تحریک انصاف کے ڈی چوک پر احتجاج…

4 hours ago