بیرسٹر سلطان محمو د چوہدری کو وزیر اعظم آزادکشمیر نامزد کئے جانے کا قوی امکان

راولاکوٹ (قدرت روزنامہ)آزاد کشمیر میں نئی حکومت سازی کے لیے پلان اے پر عملدرآمد کا فیصلہ کرلیا گیا، منگل کے روز بیرسٹر سلطان محمو د چوہدری کو وزیر اعظم آزادکشمیر نامزد کئے جانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے ۔ صدارت کے لیے پونچھ کو ترجیح مل سکتی ہے۔ دستیاب معلومات کے مطابق آزاد کشمیر کی نئی حکومت کے لیے دوپلان تشکیل دئیے گئے تھے پلان اے کے مطابق تحریک انصاف کو دو تہائی اکثریت ملنے کی صورت میں وزیر اعظم آ زاد کشمیر کا عہدہ بیر سٹر سلطان محمو د چوہدری کو دیا جانا تھا جس پر بلا آخر آج فیصلہ

کیا جارہا ہے ۔ ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ بیر سٹر سلطان محمود چوہدری کا انتخاب چند اہم وجوہات پر کیا جارہاہے پہلی وجہ عالمی سطح پر ان کا اثرو سوخ ہے وہ عالمی دنیا کے سامنے کشمیر پر قابض بھارت کو بے نقاب کرنے اہم کردار اد اکر سکتے ہیں اور ان کی لابی بھی موثر ہے۔ دوسری وجہ بیر سٹر سلطان کی طرف سے آزاد کشمیر میں بلا خوف تمام ماضی کے حکمرانوں اور بیو رو کریسی کے احتساب کا مشن ہے ۔ تیسری وجہ یہ ہے کہ بیرسٹر سلطان مخالف لابی سے زیادہ سے زیادہ تین ممبران اسمبلی اور بیر سٹر کی حمایت یافتہ لابی سے کم از کم اٹھا رہ امیدواروں کے ممبران اسمبلی منتخب ہو ئے ہیں۔ جن کا اتنی بڑی تعداد کو نا راض کرنا ممکن نظر نہیں آ تا ماضی میں حمید پوٹھی کے ممبر کشمیر کونسل بننے کے وقت بیر سٹر لابی کو نظر انداز کر نے کا پیپلز پارٹی کا تجربہ بھی سامنے ہے بیر سٹر سلطان کے ساتھ بیگم نو رین ابراہیم کے خاوند فاروق ابراہیم، کا نام سر فہرست ہے۔۔ پلان بی کے مطابق تحریک انصاف کی اکثریت نہ ہونے کے باعث پیپلز پا رٹی سے مل کر حکومت بنانا شامل تھا۔ ایسی صورت میں سردار یعقوب خا ن کو صدرریاست یا چوہدری یاسین کو سنیئر وزیر اور میاں وحید کو سپیکر بنائے جانے کا فیصلہ تھا۔

Recent Posts

پی ٹی آئی کے رہنماؤں کی 9 مئی کے حوالے سے ویڈیوز موجود ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات

میرا مطالبہ ہے کہ 9 مئی کے مقدمات کا جلد از جلد فیصلہ کیا جائے…

4 mins ago

کون سے اسلامی ملک کی ایئرلائنز تاحال اسرائیلی ایئرپورٹ پر اتر رہی ہیں؟

واحد ایئر لائنز ہے جو اسرائیل کو بیرونی دنیا سے جوڑے ہوئے ہے اور سروس…

16 mins ago

احتجاج کی کال ملک کو ڈی ریل کرنےکی کوشش ہے، یہ کامیاب نہیں ہوں گے،نواز شریف

نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز لندن سے پاکستان کیلئے روانہ لندن (قدرت روزنامہ)نواز…

30 mins ago

واٹس ایپ پر ڈیلیٹ ہونے والی چیٹ کو واپس کیسے لایا جائے؟ طریقہ جانئے

خوش قسمتی سے ڈیلیٹ کیے گئے واٹس ایپ چیٹس کو بآسانی بحال کیا جا سکتا…

41 mins ago

تحریک انصاف کے امریکی حمایتیوں کا ایک اور یوٹرن!

تحریک انصاف اورعالمی لابی کا 46 ممبران کانگرس سے صدر بائیڈن کو ایک اور خط…

1 hour ago

دوسرا ٹی ٹوینٹی، آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست دیدی

پاکستان کی جانب سے عثمان خان نصف سینچری بنانے والے میچ کے واحد کھلاڑ ے…

1 hour ago