جہانگیر ترین گروپ کے اجلاسوں میں اراکین کی تعداد کم ہونے لگی، اراکین مزید تقسیم ہوگئے

(قدرت روزنامہ)تحریک انصاف جہانگیر ترین گروپ کے اجلاسوں میں اراکین کی تعداد کم ہونے لگی۔

ذرائع کے مطابق ترین گروپ کے حالیہ 5 اجلاسوں میں راجہ ریاض سمیت کوئی رکن قومی اسمبلی شریک نہیں ہوا جب کہ حالیہ اجلاسوں میں ترین گروپ کے 10 ارکان پنجاب اسمبلی بھی شریک نہیں ہوئے۔

ذرائع کے مطابق اجلاسوں میں نہ آنے والےارکان میں ایم پی اے عمرآفتاب ،نذیربلوچ، امین چوہدری، افتخارگوندل، غلام الرسول سانگھا، قاسم لنگا اور آصف مجید شامل ہیں۔

ترین گروپ کے 5 ایم پی ایز وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کرکے ان پر اعتماد کا اظہار کرچکے ہیں جن میں فیصل جبوانہ، اسلم بھروانہ، عمر آفتاب اور خرم لغاری شامل ہیں۔

دوسری جانب اپوزیشن جماعت مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر اور اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز سے ملاقات میں ترین گروپ کے 7 ایم پی ایز شریک ہوئے۔

خیال رہے کہ جہانگیر ترین اس وقت لندن میں موجود ہیں جہاں ان کا علاج جاری ہے، ڈاکٹرز نے انہیں سفر کرنے سے منع کیا اس لئے کشیدہ سیاسی صورتحال کے باوجود ملک نہیں لوٹ سکے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ترین گروپ میں اراکین کی تعداد کی کمی کی وجہ ان کا ملک میں نہ ہونا ہے۔

Recent Posts

وزیر اعلیٰ نےروڈا ایریا میں اراضی کی غیر قانونی خریدوفروخت روکنے کا حکم دیدیا

لاہور(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی سے متعلق…

3 hours ago

سوشل میڈیا پر اچھائی کے مقابلے میں برائی زیادہ پھیل رہی ہے ، ڈاکٹر ذاکر نائیک

کراچی(قدرت روزنامہ) ممتاز مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے سوشل…

3 hours ago

عوام کو سوچنے کی دعوت دیتی ہوں ملک صرف مسلم لیگ( ن) کے دور میں ہی ترقی کرتاہے: مریم نواز

لاہور ( قدرت روزنامہ ) وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے ہمت کارڈ لانچنگ تقریب سے…

3 hours ago

خاص افراد کیلئے خاص تحفہ،وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ریکارڈ وقت میں چیف منسٹر ہمت کارڈ لانچ کر دیا

لاہور(قدرت روزنامہ  )خاص افراد کیلئے خاص تحفہ،وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ریکارڈ وقت میں چیف…

3 hours ago

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے وزارت دفاع کیلئے45 ارب روپے کی گرانٹ منظور کرلی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی)نےوزارت دفاع کیلئے45 ارب روپے کی…

3 hours ago

پی ٹی آئی احتجاج، راولپنڈی میں رینجرز تعینات کرنے کا فیصلہ

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) محکمہ داخلہ پنجاب نے پاکستان تحریک انصاف کے ڈی چوک پر احتجاج…

4 hours ago