پہلی 7 اننگز میں زیادہ رنز، عبداللہ شفیق نے ظہیر عباس اور عمر اکمل کو پیچھے چھوڑ دیا

لاہور (قدرت روزنامہ) قومی ٹیم کے اوپننگ بلے باز عبداللہ شفیق ٹیسٹ کرکٹ میں 7 اننگز کے بعد سب سے زیادہ رنز سکور کرنے والے تیسرے پاکستانی بلے باز بن گئے۔ عبداللہ شفیق نے اب تک 4 ٹیسٹ میچز کی 7 اننگز میں 73.17 کی اوسط سے 439 رنز سکور کیے ہیں جن میں ایک سنچری اور 3 نصف سنچریاں شامل ہیں ۔ یہ پاکستان کی جانب سے اپنے ڈیبیو کے بعد 7 ٹیسٹ اننگز میں کیے جانے والے تیسرے سب سے زیادہ رنز ہیں ۔

قومی ٹیم کے سابق کپتان جاوید میانداد نے اپنے ٹیسٹ ڈیبیو کے بعد پہلی 7 اننگز میں 573 رنز سکور کیے تھے جو آج بھی ایک ملکی ریکارڈ ہے، سابق وکٹ کیپر بلے باز تسلیم عارف اپنی پہلی 7 اننگز میں 473 رنز سکور کرکے دوسری پوزیشن پر موجود ہیں ، عبداللہ شفیق نے 439 رنز بنا کر ایشین بریڈمین ظہیر عباس کو پیچھے چھوڑا ہے جنہوں نے اپنی پہلی 7 ٹیسٹ اننگز میں 432 رنز بنائے تھے، ٹیسٹ کرکٹر عمر اکمل اس فہرست میں 430 رنز کے ساتھ پانچویں پوزیشن پر موجود ہیں ۔

Recent Posts

وزیر اعلیٰ نےروڈا ایریا میں اراضی کی غیر قانونی خریدوفروخت روکنے کا حکم دیدیا

لاہور(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی سے متعلق…

3 hours ago

سوشل میڈیا پر اچھائی کے مقابلے میں برائی زیادہ پھیل رہی ہے ، ڈاکٹر ذاکر نائیک

کراچی(قدرت روزنامہ) ممتاز مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے سوشل…

3 hours ago

عوام کو سوچنے کی دعوت دیتی ہوں ملک صرف مسلم لیگ( ن) کے دور میں ہی ترقی کرتاہے: مریم نواز

لاہور ( قدرت روزنامہ ) وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے ہمت کارڈ لانچنگ تقریب سے…

3 hours ago

خاص افراد کیلئے خاص تحفہ،وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ریکارڈ وقت میں چیف منسٹر ہمت کارڈ لانچ کر دیا

لاہور(قدرت روزنامہ  )خاص افراد کیلئے خاص تحفہ،وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ریکارڈ وقت میں چیف…

3 hours ago

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے وزارت دفاع کیلئے45 ارب روپے کی گرانٹ منظور کرلی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی)نےوزارت دفاع کیلئے45 ارب روپے کی…

3 hours ago

پی ٹی آئی احتجاج، راولپنڈی میں رینجرز تعینات کرنے کا فیصلہ

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) محکمہ داخلہ پنجاب نے پاکستان تحریک انصاف کے ڈی چوک پر احتجاج…

4 hours ago