کوئٹہ (قدرت روزنامہ) 'بلوچستان میں دہشتگردی کی نئی لہر کا امکان،کوئٹہ میں تمام تعلیمی ادارے 2 روز کیلئے بند، صوبے میں سکیورٹی بڑھادی گئی . تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم بلوچستان نےکوئٹہ کے تمام اسکولوں کو 2 روزکے لیے بندکرنےکا اعلان کردیا .
صوبائی وزیر تعلیم نصیب اللہ مری کے مطابق جمعرات اور جمعہ کوکوئٹہ کے تمام اسکول ناگزیر وجوہات پر بند رہیں گے .
دوسری جانب بلوچستان یونیورسٹی کو بھی 2 روز کے لیے بند رکھنےکا اعلان کیا گیا ہے . ریلوے پولیس کے مطابق ریلوے اسٹیشنز کی سکیورٹی حالیہ دہشت گردی کی لہر کے باعث بڑھائی گئی ہے . ادھر محکمہ داخلہ بلوچستان نے آئی جی پولیس،کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو بھیجےگئے مراسلے میں ہدایت کی ہےکہ صوبے میں سکیورٹی انتظامات پر نظرثانی کرکے اسے مزید بہتر کیا جائے، پبلک مقامات، تعلیمی اداروں اور تجارتی مراکز میں فول پروف سکیورٹی مہیا کی جائے .
محکمہ داخلہ کے مطابق یہ احکامات صوبے میں دہشت گردی کی نئی لہر کے پیش نظر دیےگئے ہیں . ریلوے پولیس کا کہنا ہے کہ کوئٹہ، سبی، مچھ اور چمن کے ریلوے اسٹیشنز پر سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے، ریلوے اسٹیشنز آنے والے افراد کی جامع تلاشی لی جائےگی . ریلوے پولیس نے بھی بلوچستان کے ریلوے اسٹیشنز پر سکیورٹی ہائی الرٹ کردی ہے .
. .