کوئٹہ میں تمام تعلیمی ادارے 2 روز کیلئے بند، صوبے میں سکیورٹی بڑھادی گئی

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) ‘بلوچستان میں دہشتگردی کی نئی لہر کا امکان،کوئٹہ میں تمام تعلیمی ادارے 2 روز کیلئے بند، صوبے میں سکیورٹی بڑھادی گئی۔ تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم بلوچستان نےکوئٹہ کے تمام اسکولوں کو 2 روزکے لیے بندکرنےکا اعلان کردیا۔صوبائی وزیر تعلیم نصیب اللہ مری کے مطابق جمعرات اور جمعہ کوکوئٹہ کے تمام اسکول ناگزیر وجوہات پر بند رہیں گے۔
دوسری جانب بلوچستان یونیورسٹی کو بھی 2 روز کے لیے بند رکھنےکا اعلان کیا گیا ہے۔ریلوے پولیس کے مطابق ریلوے اسٹیشنز کی سکیورٹی حالیہ دہشت گردی کی لہر کے باعث بڑھائی گئی ہے۔ادھر محکمہ داخلہ بلوچستان نے آئی جی پولیس،کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو بھیجےگئے مراسلے میں ہدایت کی ہےکہ صوبے میں سکیورٹی انتظامات پر نظرثانی کرکے اسے مزید بہتر کیا جائے، پبلک مقامات، تعلیمی اداروں اور تجارتی مراکز میں فول پروف سکیورٹی مہیا کی جائے۔

محکمہ داخلہ کے مطابق یہ احکامات صوبے میں دہشت گردی کی نئی لہر کے پیش نظر دیےگئے ہیں۔ ریلوے پولیس کا کہنا ہے کہ کوئٹہ، سبی، مچھ اور چمن کے ریلوے اسٹیشنز پر سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے، ریلوے اسٹیشنز آنے والے افراد کی جامع تلاشی لی جائےگی۔ریلوے پولیس نے بھی بلوچستان کے ریلوے اسٹیشنز پر سکیورٹی ہائی الرٹ کردی ہے۔

Recent Posts

عدالتی نظام کو تباہ کرنےکی سازشی کی جا رہی، آئینی ترمیمی پیکیج کا حالیہ ڈرامہ مسترد کرتے ہیں، وکلاء کنونشن

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)پاکستان بھر کے وکلاء موجودہ آئین اور اس کے بنیادی ڈھانچے اور خصوصیات…

1 min ago

آواران،زمین کے تنازعہ پر مسلح افراد نے تشدد کیا،پولیس فوری کارروائی کریں ، شہری محمد اشرف

آواران(قدرت روزنامہ)آواران کےعلاقے مشکے کے رہائشی محمد اشرف نے کہا کہ ہمارے آپس میں دو…

9 mins ago

نواب اکبربگٹی کی ہلاکت کے بعد بلوچستان کے حالات میں فرق پڑا لیکن واقعے میں شہید وردی والے ہوئے ، سرفراز بگٹی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی…

15 mins ago

آئی ایم ایف قرض فراہمی پر رضامند، رقم قسطوں میں ملے گی، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف…

27 mins ago

پاک فوج نے نمایاں کارکردگی پر 35 سائنسدانوں اور انجینیئرز کو اعزازات سے نواز دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاک فوج نے اسٹریٹجک پلانز ڈویژنز کے 35 سائنسدانوں اور انجینیئرز کو…

50 mins ago

آئین کی حفاظت میں پیپلزپارٹی اور جے یو آئی کا کردار ہے، ہم خوف اور مجبوری کی سیاست نہیں کرتے، بلاول بھٹو

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا…

1 hour ago