حکومت عدم اعتماد پر دھمکیوں یا تشدد کے بغیر ووٹنگ کی اجازت دے، ہیومن رائٹس واچ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) حکومت آئین پر چلے اور عدم اعتماد کی تحریک پر دھمکیوں یا تشدد کے بغیر ووٹنگ کی اجازت دے، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی نگرانی کرنے والے عالمی ادارے ’ہیومن رائٹس واچ‘ نے حکومت پاکستان سے اہم طالبہ کر دیا۔تفصیلات کے مطابق انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی نگرانی کرنے والے عالمی ادارے ’ہیومن رائٹس واچ’ نے کہا ہے کہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ آئین پر چلے اور عدم اعتماد کی تحریک پر دھمکیوں یا تشدد کے بغیر ووٹنگ کی اجازت دے۔
عالمی ادارے ’ہیومن رائٹس واچ‘ کی ایشیاءکے لیے ایسویسی ایٹ ڈائریکٹر پیٹریشیا گوسمین نے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان میں ممکنہ طور پر تشدد پر مبنی تصادم کے لیے اسٹیج تیار ہوگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ آئین پر چلے اور عدم اعتماد کی تحریک پر دھمکیوں یا تشدد کے بغیر ووٹنگ کی اجازت دے۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن جمہوری عمل کو سبوتاژ نہ کریں ،حکومت اور اپوزیشن اپنے حامیوں سے کہیں کہ اشتعال یا کسی مجرمانہ اقدامات سے ووٹ کو مجروح نہ کریں۔

اس سے قبل مسلم لیگ (ق) کے رہنما وزیر طارق بشیر چیمہ کا کہنا تھا کہ حکومت ارکان قومی اسمبلی کو آج بھی دھمکیاں دے رہی ہے مگر ارکان اسمبلی کو اس طرح ووٹ دینے سے روکا نہیں جا سکتا۔واضح رہے کہ تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ 27 مارچ کے بعد ہوگی۔اس سے قبل اسلام آباد میں میڈیا نمائندوں سے غیر رسمی گفتگو میں سینیٹر فیصل جاوید نے تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کے لیے 28 مارچ کی تاریخ کی تصدیق کی تھی۔
تاہم بعد ازاں انہوں نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ انشااللہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ آزادی چوک اسلام آباد میں 27 مارچ بروز اتوار کو ہوگا۔اس سے قبل وزیراعظم کی زیرصدارت پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں قومی اسمبلی کا اجلاس بلائے جانے پر مشاورت مکمل کرلی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق کور کمیٹی کے اجلاس میں اسد عمر نے اتحادی جماعتوں سے رابطوں اور مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان نے قانونی نکات پر بریفنگ دی جب کہ صوبائی صدور نے پارٹی کے تنظیمی معاملات سے آگاہ کیا۔
ذرائع نے بتایا کہ کور کمیٹی نے عدم اعتماد سے متعلق تمام فیصلوں کا اختیار وزیراعظم کو دے دیا ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے اتحادیوں پر بھرپور اعتماد کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ اتحادی کہیں نہیں جارہے،ہمارے ساتھ ہیں اور ہماری تمام تیاریاں مکمل ہیں، عدم اعتماد سے کوئی پریشانی نہیں،صورتحال اطمینان بخش ہے۔

Recent Posts

وزیر اعلیٰ نےروڈا ایریا میں اراضی کی غیر قانونی خریدوفروخت روکنے کا حکم دیدیا

لاہور(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی سے متعلق…

3 hours ago

سوشل میڈیا پر اچھائی کے مقابلے میں برائی زیادہ پھیل رہی ہے ، ڈاکٹر ذاکر نائیک

کراچی(قدرت روزنامہ) ممتاز مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے سوشل…

3 hours ago

عوام کو سوچنے کی دعوت دیتی ہوں ملک صرف مسلم لیگ( ن) کے دور میں ہی ترقی کرتاہے: مریم نواز

لاہور ( قدرت روزنامہ ) وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے ہمت کارڈ لانچنگ تقریب سے…

3 hours ago

خاص افراد کیلئے خاص تحفہ،وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ریکارڈ وقت میں چیف منسٹر ہمت کارڈ لانچ کر دیا

لاہور(قدرت روزنامہ  )خاص افراد کیلئے خاص تحفہ،وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ریکارڈ وقت میں چیف…

3 hours ago

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے وزارت دفاع کیلئے45 ارب روپے کی گرانٹ منظور کرلی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی)نےوزارت دفاع کیلئے45 ارب روپے کی…

4 hours ago

پی ٹی آئی احتجاج، راولپنڈی میں رینجرز تعینات کرنے کا فیصلہ

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) محکمہ داخلہ پنجاب نے پاکستان تحریک انصاف کے ڈی چوک پر احتجاج…

4 hours ago