وزیراعظم عمران خان کی کراچی ٹیسٹ ڈرا کرنے پر کپتان بابر اعظم اور پوری ٹیم کو مبارکباد

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیراعظم عمران خان نے شاندار بلے بازی کے ذریعے کراچی ٹیسٹ ڈرا کرنے پر قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور پوری ٹیم کو مبارک باد دی ۔ اپنے ٹویٹر پیغام میں وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ’’ بابر اعظم کو شاندار قائدانہ اننگز اور ورلڈ کلاس بیٹنگ کے ساتھ زبردست فائٹ بیک میں پاکستانی ٹیم کی قیادت کرنے پر مبارک باد، باقی ٹیم اور خاص طور پر رضوان اور شفیق کو بھی مبارکباد کہ جس طرح انہوں نے مقابلہ کیا‘۔

انہوں نے مزید لکھا کہ ’ بدقسمتی سے میں یہ میچ نہیں دیکھ سکا کیونکہ میں میچ فکسنگ کے خلاف ایک اور محاذ پر لڑ رہا ہوں جہاں میرے کھلاڑیوں کو لالچ دینے کے لیے بھاری رقم استعمال کی جا رہی ہے‘۔

خیال رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کراچی ٹیسٹ ڈرا کی صورت میں اختتام پذیر ہوا اور اس کے لیے قومی بیٹرز نے 6 سیشنز میں بیٹنگ کی۔ ان تمام چھ سیشنز کو کھیلنے والے بابر اعظم واحد بیٹر تھے جب کہ ان کا سب سے زیادہ ساتھ عبداللہ شفیق اور محمد رضوان نے نبھایا جنہوں نے بالترتیب 96 اور 104 ناٹ آئوٹ رنز بنائے تھے۔

Recent Posts

وزیر اعلیٰ نےروڈا ایریا میں اراضی کی غیر قانونی خریدوفروخت روکنے کا حکم دیدیا

لاہور(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی سے متعلق…

5 hours ago

سوشل میڈیا پر اچھائی کے مقابلے میں برائی زیادہ پھیل رہی ہے ، ڈاکٹر ذاکر نائیک

کراچی(قدرت روزنامہ) ممتاز مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے سوشل…

5 hours ago

عوام کو سوچنے کی دعوت دیتی ہوں ملک صرف مسلم لیگ( ن) کے دور میں ہی ترقی کرتاہے: مریم نواز

لاہور ( قدرت روزنامہ ) وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے ہمت کارڈ لانچنگ تقریب سے…

5 hours ago

خاص افراد کیلئے خاص تحفہ،وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ریکارڈ وقت میں چیف منسٹر ہمت کارڈ لانچ کر دیا

لاہور(قدرت روزنامہ  )خاص افراد کیلئے خاص تحفہ،وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ریکارڈ وقت میں چیف…

5 hours ago

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے وزارت دفاع کیلئے45 ارب روپے کی گرانٹ منظور کرلی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی)نےوزارت دفاع کیلئے45 ارب روپے کی…

5 hours ago

پی ٹی آئی احتجاج، راولپنڈی میں رینجرز تعینات کرنے کا فیصلہ

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) محکمہ داخلہ پنجاب نے پاکستان تحریک انصاف کے ڈی چوک پر احتجاج…

6 hours ago