پرویز الٰہی نے اچانک یوٹرن کیوں لیا؟ اصل خبر تو اب سامنے آئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ایک روز قبل ایک ٹی وی انٹرویو میں چوہدری پرویز الٰہی نے وہ کچھ کہا جس کی توقع نہیں تھی لیکن آج اُنہوں نے اُس کے بالکل برعکس ایک بیان جاری کیا جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ سارا سیاسی کھیل کافی گھمبیر ہے اور کس وقت کیا ہو کسی کو خبر نہیں۔روزنامہ جنگ میں انصار عباسی لکھتے ہیں کہ کل تک صورت حال بالکل مختلف اور حکومت کے خلاف تھی لیکن آج معاملات تبدیل ہونا شروع ہو گئے۔ .گزشتہ دو دنوں سے مجھے حکومتی ذمہ دار کہہ رہے تھے کہ بس ایک دو دن انتظار کر لیں

دیکھیے گا سب کچھ بدلنا شروع ہو جائے گا۔آج پہلے پرویز الٰہی کا بیان آیا کہ وزیر اعظم ایماندار ہیں اور اُن کی نیت اچھی ہے، حکومت چھوڑی ہے نہ اپوزیشن جوائن کی ہے۔ اس کے ساتھ ہی وزیر داخلہ شیخ رشید کا بیان بھی آ گیا جس میں اُنہوں نے کہا کہ آج ہی اتحادی حکومت کا ساتھ دینے کا اعلان شروع کر دیں گے، ایم کیو ایم بھی عمران خان کا ساتھ دے گی۔ اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ سیاست سے اسٹیبلشمنٹ دور ہے۔ایک روز قبل پرویز الٰہی نے کہا کہ خان صاحب نے سب سے ہاتھ کیا، ہماری طرف سے وفاداری، اُن کی طرف سے دھمکیاں ملیں، مونس الٰہی کو بھی نیب سے گرفتار کروانے کا حکم دیا۔ پرویز الٰہی نے یہ بھی کہا کہ بچہ کیسے سیکھے گا،اگر اُسے نیچے اتارو گے تو چلنا سیکھے گا، نیپیاں ہی بدلتے رہو گے، پشاور سے کوئی مدد نہیں آ رہی، اس وقت اسٹیبلشمنٹ کا کوئی عمل دخل نہیں، فوج نے کہا ہم نیوٹرل ہیں تو خان صاحب نے کہا کہ نیوٹرل تو جانور ہوتے ہیں۔ پرویز الٰہی نے یہ بھی کہا کہ ہمارے ایم این اے کو خان صاحب نے کہا کہ’’ اُن‘‘ کی مان رہا ہوں اس لیے پرفارم نہیں کیا۔ چوہدری پرویز الٰہی کا ٹی وی انٹرویو بہت بولڈ تھا، اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ ق لیگ سمیت تمام اتحادیوں کا سو فیصد جھکاؤ اپوزیشن کی طرف ہے۔ اس انٹرویو کی بنیاد پر یہ اندازہ لگانا مشکل نہ تھا کہ اب عمران خان کو حکومت کے بچنے کا کوئی چانس نہیں کیوں کہ ق لیگ اور چوہدری اگر ایسی بات کرتے ہیں تو اُس کا اثر دوسرے اتحادیوں کے ساتھ ساتھ تحریک انصاف کے ناراض اراکین اسمبلی پر بھی بہت ہو گا اور سمجھا یہ جائے گا کہ جو چوہدری برادران کہہ رہے ہیں وہ دراصل طاقتور اداروں کی منشاء ہے۔ اب جبکہ چوہدری پرویز الٰہی نے تازہ بیان دیا جو اُن کے ایک روز پہلے کے ٹی وی انٹرویو سے بالکل مختلف بھی ہے بلکہ اگر یہ کہا جائے کہ یہ چوہدریوں کا یو ٹرن ہے تو غلط نہ ہو گا۔ اس لیے جو بھی تجزیہ پرویز الٰہی صاحب کے ایک روز قبل کے بیان کی بنیاد پر کیا جائے تو وہ درست نہ ہو گا۔تازہ بیان سے ثابت ہوا کہ ابھی حکومت کے رہنے یا جانے کے متعلق کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔ گیم اون ہے! میں بہت پہلے سے یہ بات کر رہا ہوں کہ عمران خان حکومت کے جانے یا بچنے کے متعلق جو ہو گا اُس کا تعلق ق لیگ یعنی چوہدری برادارن کے فیصلہ سے ہو گا۔چوہدریوں کے فیصلے کو اشارہ سمجھا جائے گااور اسی بنیاد پر دوسرے اتحادی بھی وہی فیصلہ کریں گے جو ق لیگ کا ہو گا۔اپوزیشن ق لیگ کو پنجاب کی وزارتِ اعلیٰ دینے پر تیار ہے لیکن اس کے باوجود فیصلہ سامنے نہیں آ رہا۔ایک دن قبل ق لیگ کی قیادت کے ساتھ جس نے بھی بات کی۔ وہ عمران خان حکومت کے خلاف بھرے ہوے نظر آئے۔ اگر چہ چوہدری برادارن نے یہ نہیں کہا کہ ہم حکومت چھوڑ رہے ہیں لیکن تاثر پیدا ہوا کہ اب عمران خان حکومت چلنے والی نہیں اور یہ کہ ق لیگ کا ممکنہ فیصلہ یہی ہو گا کہ وہ اپوزیشن کے ساتھ کھڑی ہو گی اور عدم اعتماد کو کامیاب بنائے گی۔اب کل ق لیگ کیا کہے گی اس پر بھی نظر رکھنا ہو گی کیونکہ یہ بھی نہیں کہ جو آج کہہ دیا وہی فائنل ہے۔ یہ تو ایک کھیل ہے اور کھیل بھی ایسا کہ بہت دفعہ کھیل میں شامل کھلاڑیوں کو معلوم ہی نہیں ہوتا کہ اگلا قدم اُن کا کیا ہو گا۔پرویز الٰہی نے اپنے ٹی وی انٹرویو میں یہ بھی گواہی دی تھی کہ اپوزیشن کے پاس 172 سے زیادہ، بلکہ کسی کی سوچ سے بھی زیادہ لوگ ہیں۔ نہیں معلوم اب اس بارے میں وہ کیا کہیں گے۔ کہیں اپوزیشن کے ساتھ کوئی ہاتھ تو نہیں ہو گیا!

Recent Posts

وزیر اعلیٰ نےروڈا ایریا میں اراضی کی غیر قانونی خریدوفروخت روکنے کا حکم دیدیا

لاہور(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی سے متعلق…

5 hours ago

سوشل میڈیا پر اچھائی کے مقابلے میں برائی زیادہ پھیل رہی ہے ، ڈاکٹر ذاکر نائیک

کراچی(قدرت روزنامہ) ممتاز مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے سوشل…

5 hours ago

عوام کو سوچنے کی دعوت دیتی ہوں ملک صرف مسلم لیگ( ن) کے دور میں ہی ترقی کرتاہے: مریم نواز

لاہور ( قدرت روزنامہ ) وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے ہمت کارڈ لانچنگ تقریب سے…

5 hours ago

خاص افراد کیلئے خاص تحفہ،وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ریکارڈ وقت میں چیف منسٹر ہمت کارڈ لانچ کر دیا

لاہور(قدرت روزنامہ  )خاص افراد کیلئے خاص تحفہ،وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ریکارڈ وقت میں چیف…

5 hours ago

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے وزارت دفاع کیلئے45 ارب روپے کی گرانٹ منظور کرلی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی)نےوزارت دفاع کیلئے45 ارب روپے کی…

5 hours ago

پی ٹی آئی احتجاج، راولپنڈی میں رینجرز تعینات کرنے کا فیصلہ

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) محکمہ داخلہ پنجاب نے پاکستان تحریک انصاف کے ڈی چوک پر احتجاج…

6 hours ago