وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد، سپریم کورٹ بار نے ممکنہ تصادم روکنے کی آئینی درخواست دائر کر دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) تحریک عدم اعتماد پر سیاسی جماعتوں کے درمیان ممکنہ تصادم کے پیش نظر سپریم کورٹ بار نے انتہائی اہم اقدام اٹھا لیا۔سپریم کورٹ بار نے سیاسی جماعتوں میں ممکنہ تصادم کے خدشے کے پیش نظر ممکنہ تصادم روکنے کی آئینی درخواست دائر کر دی۔سپریم کورٹ بار کی جانب سے دائر درخواست میں وزارت داخلہ، وزیر دفاع، آئی جی اسلام آباد اور ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو فریق بنایا گیا۔
سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ عدم اعتماد آرٹیکل 95 کے تحت وزیراعظم کوہٹانے کا آئینی راستہ ہے تاہم سیاسی بیانات سے عدم اعتماد کے روز فریقین میں تصادم کا خطرہ ہے، ہم چاہتے ہیں کہ عدم اعتماد کا عمل پر امن انداز سے مکمل ہو۔جب کہ نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں کے کارکنان کے تصادم کی ذمہ دارحکومت ہوگی، وزیراعظم کے گھر جانے کا فیصلہ پارلیمان میں ہوگا، ڈی چوک پر نہیں، تحریک انصاف کی سیاست ڈی چوک سے شروع ہوئی تھی ختم بھی وہیں ہوگی۔

اپنے ایک بیان میں شیری رحمان نے کہا کہ ڈی چوک پرعدم اعتماد کے دن جلسہ، ارکان کا گھیراؤ کی حکومتی منصوبہ بندی غیرآئینی ہے، حکومت کھلے عام کشیدگی کا اعلان کر رہی ہے۔ شیری رحمان نے کہا ہے کہ حکومت کے پاس نمبر پورے ہیں تو عدم اعتماد کو پارلیمان میں چیلنج کرے، وزیراعظم کے گھر جانے کا فیصلہ پارلیمان میں ہوگا، ڈی چوک پر نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ پر اعتماد ہوتے تو ایک پارلیمانی اور آئینی معاملے کو ڈی چوک پرنہ لے جاتے، تحریک انصاف کی سیاست ڈی چوک سے شروع ہوئی تھی ختم بھی وہیں ہوگی۔دوسری جانب وزیراعظم نے جلسوں میں شرکت سے روکنے کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں اپیل دائر کردی۔

Recent Posts

وزیر اعلیٰ نےروڈا ایریا میں اراضی کی غیر قانونی خریدوفروخت روکنے کا حکم دیدیا

لاہور(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی سے متعلق…

5 hours ago

سوشل میڈیا پر اچھائی کے مقابلے میں برائی زیادہ پھیل رہی ہے ، ڈاکٹر ذاکر نائیک

کراچی(قدرت روزنامہ) ممتاز مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے سوشل…

5 hours ago

عوام کو سوچنے کی دعوت دیتی ہوں ملک صرف مسلم لیگ( ن) کے دور میں ہی ترقی کرتاہے: مریم نواز

لاہور ( قدرت روزنامہ ) وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے ہمت کارڈ لانچنگ تقریب سے…

5 hours ago

خاص افراد کیلئے خاص تحفہ،وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ریکارڈ وقت میں چیف منسٹر ہمت کارڈ لانچ کر دیا

لاہور(قدرت روزنامہ  )خاص افراد کیلئے خاص تحفہ،وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ریکارڈ وقت میں چیف…

5 hours ago

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے وزارت دفاع کیلئے45 ارب روپے کی گرانٹ منظور کرلی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی)نےوزارت دفاع کیلئے45 ارب روپے کی…

5 hours ago

پی ٹی آئی احتجاج، راولپنڈی میں رینجرز تعینات کرنے کا فیصلہ

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) محکمہ داخلہ پنجاب نے پاکستان تحریک انصاف کے ڈی چوک پر احتجاج…

6 hours ago