مہنگے پیٹرول سے تنگ شہری نے گھوڑا خرید لیا

بنگلور(قدرت روزنامہ)بھارتی شہر اورنگ آباد سے تعلق رکھنے والے شیخ یوسف نے دن بدن پیٹرول کی بڑھتی قیمتوں کے باعث کام پر جانے کے لیے ذاتی گھوڑا خرید لیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے ہونے والے لاک ڈاؤن نے ان گنت لوگوں کا کاروبار ٹھپ کیا جب کہ متعدد اپنی نوکریاں گنوا بیٹھے۔ ایسے میں اورنگ آباد کے رہائشی شیخ یوسف نے پیٹرول کی قیمتیں دیکھ کر اپنی موٹر سائیکل بیچ ڈالیبھارتی میڈیا کے مطابق شیخ یوسف مہاراشٹرا کےکالج میں لیب اسسٹنٹ کی نوکری کرتے ہیں۔اے این آئی کو دیے گئے انٹرویو میں شیخ یوسف

نے بتایا کہ میں نے گھوڑا 40, 000 روپے میں خریدا اور اب اسی پرآتا جاتا ہوں۔انہوں نے مزیدکہا کہ میری موٹرسائیکل کچھ کام نکال رہی تھی اور پھر بسوں کے کرائے اور پیٹرول کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہورہا تھا لہٰذا میں نے گھوڑا خریدنے کا فیصلہ کیا۔یوسف کا کہنا تھا کہ میں نے اپنے گھوڑے کا نام ‘جگر’ رکھا ہے، میں سمجھتا ہوں یہ آمدورفت کا بہترین ذریعہ ہے، اس سے انسان فٹ اور تندرست بھی رہتا ہے۔خیال رہے کہ بھارتی ریاستوں اتراکھنڈ، اتر پردیش اور دہلی میں پیٹرول کی قیمت تقریباً بھارتی 95 روپے فی لیٹر ہے جب کہ مغربی بنگال میں پیٹرول کی قیمت بھارتی 104.67 روپے فی لیٹر ہے

Recent Posts

وزیر اعلیٰ نےروڈا ایریا میں اراضی کی غیر قانونی خریدوفروخت روکنے کا حکم دیدیا

لاہور(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی سے متعلق…

5 hours ago

سوشل میڈیا پر اچھائی کے مقابلے میں برائی زیادہ پھیل رہی ہے ، ڈاکٹر ذاکر نائیک

کراچی(قدرت روزنامہ) ممتاز مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے سوشل…

5 hours ago

عوام کو سوچنے کی دعوت دیتی ہوں ملک صرف مسلم لیگ( ن) کے دور میں ہی ترقی کرتاہے: مریم نواز

لاہور ( قدرت روزنامہ ) وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے ہمت کارڈ لانچنگ تقریب سے…

5 hours ago

خاص افراد کیلئے خاص تحفہ،وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ریکارڈ وقت میں چیف منسٹر ہمت کارڈ لانچ کر دیا

لاہور(قدرت روزنامہ  )خاص افراد کیلئے خاص تحفہ،وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ریکارڈ وقت میں چیف…

5 hours ago

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے وزارت دفاع کیلئے45 ارب روپے کی گرانٹ منظور کرلی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی)نےوزارت دفاع کیلئے45 ارب روپے کی…

5 hours ago

پی ٹی آئی احتجاج، راولپنڈی میں رینجرز تعینات کرنے کا فیصلہ

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) محکمہ داخلہ پنجاب نے پاکستان تحریک انصاف کے ڈی چوک پر احتجاج…

6 hours ago