اداکارہ ثناہ جاوید کیلئے نئی پریشانی کھڑی ہوگئی

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکارہ ثنا جاوید گزشتہ دنوں سے اپنے منفی رویے کی وجہ سے سرخیوں میں ہیں، اب انھیں ایک اور بڑا نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے ، ڈراموں اور فلم انڈسٹری کے بعد اب ان کے ساتھ کام کرنے سے  بڑے برانڈز نے بھی انکار کردیا ہے .

تفصیلات کے مطابق پاکستانی مشہور برانڈ (رنگ رسیا)کی طرف سے اپنے سوشل میڈیا اکاﺅنٹ پر پوسٹ کے ذریعے مداحوں کو بتایا گیا  کہ ”ثنا جاوید پر لگنے والے الزامات کی وجہ سے اب وہ انھیں اپنے برانڈ کے شوٹ سے باہر کر رہے ہیں، ثنا جاوید پہلے اس برانڈ کی ایمبیسیڈر اور عید کیمپین کا حصہ تھیں مگر اب وہ برانڈ کا حصہ نہیں“ .

کپڑوں کے اس برانڈ نے حال ہی میں پیش آئے  ایک ناخوشگوار واقعہ کا بھی بتایا کہ ”ایک شوٹ کے دوران اداکارہ کی ماڈل منال سلیم کے ساتھ  ناچاقی کی وجہ سے برانڈ کو کافی نقصان اٹھانا پڑا " . یاد رہے کہ پچھلے کچھ دنوں سے اداکارہ کے خلاف انڈسٹری میں ان کے منفی رویے کی وجہ سے بہت سے میک اپ آ رٹسٹوں ، ماڈلز اور اداکارو¿ں کی طرف سے باتیں سامنے آ رہی ہیں جن کی تحقیقات تا حال جاری ہیں .

. .

متعلقہ خبریں