رمضان نشریات ،صدر ، وزیراعظم کواہم تجاویز ارسال

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بعض ٹی وی چینلز کی رمضان ٹرانسمیشن سے متعلق عوامی حلقوں کی جانب سے شکایات پر وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے رمضان نشریات کے حوالے سے صدر اور وزیراعظم کو متعدد تجاویز ارسال کر دیں۔ جاری اعلامیہ کے مطابق وفاقی وزیر مذہبی امور نے کہاکہ معاشرے میں مذہبی و مسلکی ہم آہنگی کا فروغ رمضان نشریات کی اولین ترجیح ہونا چاہئے،رمضان نشریات میں متنازعہ مسائل اور مسلکی بحث سے ہر ممکن اجتناب کیا جائے۔وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے کہاکہ رمضان نشریات کے میزبان ضروری دینی و مذہبی علم سے آراستہ ہونے

چاہئیں۔وفاقی وزیر مذہبی امور نے کہاکہ ٹی وی چینلز کے میزبان اور مہمان ماہ رمضان کے تقدس کے مطابق لباس کا انتخاب کریں۔ وفاقی وزیر مذہبی امور نے کہاکہ تمام مقدس شخصیات اور مسالک کے ماننے والوں کا احترام ملحوظِ خاطر رکھا جانا چاہئے،سحر اور افطار کے اوقات میں گیم شو اور دیگر غیر سنجیدہ پروگرامز نشر کرنے سے اجتناب کیا جائے۔پیر نور الحق قادری نے کہاکہ ماہ رمضان میں بطور خاص غیر اخلاقی، غیر مناسب اشتہارات و پروگرام نشر کرنے پر پابندی لگائی جائے۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم رمضان نشریات کے حوالے سے وزارتِ اطلاعات، پیمرا اور تمام ٹی وی چینلز کو مناسب ہدایات جاری کروائیں۔

Recent Posts

وزیر اعلیٰ نےروڈا ایریا میں اراضی کی غیر قانونی خریدوفروخت روکنے کا حکم دیدیا

لاہور(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی سے متعلق…

5 hours ago

سوشل میڈیا پر اچھائی کے مقابلے میں برائی زیادہ پھیل رہی ہے ، ڈاکٹر ذاکر نائیک

کراچی(قدرت روزنامہ) ممتاز مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے سوشل…

5 hours ago

عوام کو سوچنے کی دعوت دیتی ہوں ملک صرف مسلم لیگ( ن) کے دور میں ہی ترقی کرتاہے: مریم نواز

لاہور ( قدرت روزنامہ ) وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے ہمت کارڈ لانچنگ تقریب سے…

5 hours ago

خاص افراد کیلئے خاص تحفہ،وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ریکارڈ وقت میں چیف منسٹر ہمت کارڈ لانچ کر دیا

لاہور(قدرت روزنامہ  )خاص افراد کیلئے خاص تحفہ،وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ریکارڈ وقت میں چیف…

5 hours ago

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے وزارت دفاع کیلئے45 ارب روپے کی گرانٹ منظور کرلی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی)نےوزارت دفاع کیلئے45 ارب روپے کی…

5 hours ago

پی ٹی آئی احتجاج، راولپنڈی میں رینجرز تعینات کرنے کا فیصلہ

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) محکمہ داخلہ پنجاب نے پاکستان تحریک انصاف کے ڈی چوک پر احتجاج…

6 hours ago