شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد مارے گئے

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں ملک دشمن عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے دو دہشت گردوں کو جہنم واصل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پرفورسزنے آپریشن کیا، جس میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوئے ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملک دشمن عناصر کے خلاف کارروائی کے دوران ایک افسر اور جوان زخمی بھی ہوا۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ ہلاک دہشت گرد دہشت گرد دیسی ساختہ بارودی سرنگوں کے حملوں اور آئی ای ڈی دھماکوں میں مطلوب تھے۔ قبل ازیں گذشتہ روز شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کی جانب سے سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ گھڑیوم پر فائرنگ کی گئی تھی، جس کے نتیجے میں سینتیس سالہ لانس نائیک غلام مصطفیٰ نے جام شہادت نوش کیا تھا۔
دو اگست کو شمالی وزیرستان میں فوجی چوکی پردہشتگردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں 37سالہ نائیک غلام مصطفیٰ شہید ہوگیا تاہم دہشت گردوں کی تلاش اور خاتمے کے لیے علاقے میں آپریشن جاری ہے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ سکیورٹی اہلکاروں نے بھی بھرپورجوابی کارروائی کی ، اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں37سالہ نائیک غلام مصطفیٰ شہید ہو گیا تاہم دہشت گردوں کی تلاش اور خاتمے کیلئے علاقے میں آپریشن جاری ہے۔
یاد رہے کہ رواں سال جون کے آخر میں افغانستان سے دہشت گردوں نے انٹرنیشنل بارڈر پر فائرنگ کی تھی ، فائرنگ شمالی وزیرستان کے علاقہ دواتوئی کی فوجی چیک پوسٹ پر کی گئی تھی۔ آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ فائرنگ کے تبادلے میں حولدارسلیم اورلانس نائیک پرویزشہید ہوئے جبکہ پاک فوج کی طرف سے فوری اور مؤثرجوابی کارروائی کی گئی تھی۔

Recent Posts

بے گناہ مزدوروں کاقتل کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، وزیر داخلہ

سلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی پنجگور کے علاقے میں فائرنگ کے واقعہ کی…

3 hours ago

وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی مذمت

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی…

4 hours ago

پنجگور میں مسلح افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ، 7 مزدور جاں بحق

کوئٹہ)(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے پنجگور میں ایک گھر پر فائرنگ کے نتیجے میں 7…

4 hours ago

جاپان کے سفیر مٹسو ہیروواڈا کی مسلم لیگ (ن)کے صدر نوازشریف اور وزیر اعلیٰ مریم نواز سےملاقات

لاہور(قدرت روزنامہ ) مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف اوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازسے…

4 hours ago

وزیراعظم نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے خطاب میں قوم کی ترجمانی کی، وزیر دفاع

نیویارک (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام…

5 hours ago

تحریک انصاف کا احتجاج کس نے ختم کرنے کا فیصلہ کیا؟

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے ذرائع کا کہنا ہے کہ احتجاج ختم اور برہان…

5 hours ago