اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے پی ٹی آئی ارکین کو غائب کرنے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے پاس اپنے صرف اپنے ایم این ایز ہیں۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو
کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ہمارے پاس پی ٹی آئی کاکوئی ایم این نہیں ہے الٹا حکومت نے ارکان اسمبلی کو دھمکیاں دی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ سندھ ہاؤس میں پیپلز پارٹی کے ایم این ایز موجود ہیں جن کی سیکیورٹی کے لیے ہم نے مزید نفری طلب کی ہے۔خیال رہے کہ اس سے قبل یہ خبریں آئی تھیں کہ پی ٹی آئی کے کئی ارکان کو پیپلز پارٹی نے “غائب” کیا ہوا ہے۔ ان خبروں کی سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی نے بھی تصدیق کی اور کہا کہ پی ٹی آئی کے 10 سے 12 ایم این اے اپوزیشن جماعتوں کی حفاظتی تحویل میں ہیں۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے باران رحمت کے لیے قوم سے نماز استسقاء…
راولپنڈی ( قدرت روزنامہ ) بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں…
کنبرا (قدرت روزنامہ) آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹی 20 میچ میں بابراعظم نے 2 اہم…
لاہور (قدرت روزنامہ) سموگ کی شدت میں اضافےکے پیش نظر صوبے بھر میں 17 نومبر…
پرتھ(قدرت روزنامہ)آسٹریلیا نے پہلے میچ میں پاکستان کو 29رنز سے شکست دے د ی، میچ…
راولپنڈی (قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 3 دہشتگرد…