لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکارہ زرنش خان کی نئی ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں وہ مشہور گانے ’لال دوپٹہ‘ پر ڈانس کر رہی ہیں۔
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی چل بلی، زندہ دل اداکارہ زرنش خان کی ایک اور ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو گئی ہے۔
زرنش خان کی جانب سے بنائی جانے والی ٹک ٹاک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ کار میں سفر کر رہی ہیں اور اس دوران مشہور بھارتی گانے ’لال دوپٹہ‘ پر ڈانس کر رہی ہیں اور اُن کے ساتھ موجود اُن کے کوئی دوست یہ وڈیو بنا رہے ہیں۔
زرنش خان اس ویڈیو کے آخر میں شرماتی ہوئی بھی نظر آ رہی ہیں۔
زرنش خان کی اس ٹک ٹاک ویڈیو کو تا حال ہزاروں صارفین لائکس کر چکے ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی زرنش خان کی دوست کی شادی کی تقریب میں دی گئی ڈانس پرفارمنس خوب وائرل ہوئی تھی، اس ڈانس پرفارمنس کو بھی مداحوں اور انٹرنیٹ صافین کی جانب سے خوب سراہا گیا تھا۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا…
کوئٹہ (قدرت روزنامہ)صوبہ بلوچستان کے علاقے سریاب کوئٹہ میں جج کے ساتھ کورٹ روم میں…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پریکٹس اینڈ پروسیچر ترمیمی آرڈیننس پر صدر مملکت آصف علی زرداری نے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نور جہاں حال ہی میں ختم ہونے والا بلاک بسٹر پاکستانی ڈراما…