اوورسیز پاکستانیوں نے عامرکیانی اور زلفی بخاری سے شکایات لگا دیں

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد میں ہونے والے اوورسیز کنونشن میں آئے ہوئے اوورسیز پاکستانیوں نے پی ٹی آئی کے ایڈیشنل سیکریٹری عامر کیانی اور سابق اوور سیز ایڈوائزر زلفی بخاری سے ملاقاتوں میں مختلف شکایات کی ہیں .

عامر کیانی سے اوورسیز پاکستانیوں نے کیا کہا؟

ایڈیشنل سیکریٹری پی ٹی آئی عامر کیانی سے اسلام آباد میں اوورسیز پاکستانیوں نے ملاقات کے دوران شکایات کیں .

شرکاء نے کہا کہ پی ٹی آئی اوورسیز چیپٹر کے عہدے دار ناکام ہو گئے ہیں .

اوورسیز سیکریٹری عبداللّٰہ ریاڑ کی برطرفی کا مطالبہ

اوورسیز پاکستانیز کا اوورسیز سیکریٹری عبداللّٰہ ریاڑ کی برطرفی کا بھی مطالبہ کیا ہے .

بینرز کے نام پر لی گئی فنڈنگ کے آڈٹ کا مطالبہ

اوورسیز پاکستانیوں نے اوور سیز کنونشن کے شرکاء سے بینرز کے نام پر لی گئی فنڈنگ کے آڈٹ کا مطالبہ بھی کیا ہے .

عامر کیانی نے شرکاء کے تحفظات اعلیٰ حکام تک پہنچانے کی یقین دہانی کرا دی .

زلفی بخاری سے اوورسیز پاکستانیوں نے کیا کہا؟

اوورسیز پاکستانی سابق اوورسیز ایڈوائزر زلفی بخاری سے ملنے ان کے گھر بھی پہنچ گئے .

اس موقع پر اوورسیز پاکستانیوں نے زلفی بخاری سے بھی شکایات کیں اور کہا کہ

اوورسیز کنونشن میں لا کر خوار کیا گیا، ہم سے اشتہارات کی مد میں لاکھوں روپے بٹورے گئے .

شرکائے کنونشن نے شکایت کی کہ پارٹی کی جانب سے ہم سے کروڑوں ڈالرز لیے گئے، جن کا کوئی حساب ہی نہیں .

’’ہمیں نہیں سنا، خود تقریر کر کے چلتے بنے‘‘

اوور سیز پاکستانیوں نے کہا کہ ہمیں سنا نہیں گیا بلکہ لیڈر شپ خود تقاریر کر کے چلتی بنی .

زلفی بخاری سے اوورسیز پاکستانیوں نے یہ شکایت بھی کی کہ کنونشن اوورسیز کا تھا مگر ہال بھرنے کی خاطر مقامی لوگوں کو بلا کر ہمارا فنکشن خراب کیا گیا .

اوورسیز پاکستانیوں نے ان سے یہ شکایت بھی کی کہ ہمیں کنونشن میں لا کر وہ عزت نہیں دی گئی جس کے ہم حق دار ہیں .

. .

متعلقہ خبریں