اسلام آباد(قدرت روزنامہ)خرم شیرزمان نے کہا ہے کہ قوم کی نظریں عمران خان کی طرف ہیں .
پی ٹی آئی کے سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ سیکریٹری سندھ اسمبلی کو بھیج دیا ہے جس میں لکھا ہے کہ 26 ایم پی ایزکو سندھ ہاؤس میں کمرے دیئے جائیں، 25 سے 28تاریخ تک کمرے چاہئیں .
انہوں نے کہا کہ 28 تاریخ پاکستان کی تاریخ کا بڑادن ہوگا، اپوزیشن جماعتوں کوشکست ہوگی، اہم قرارداد اسمبلی میں جمع کروائی ہے، وزیر اعظم عمران خان کی بہت سی کاوشیں ہیں .
خرم شیرزمان نے کہا ہے کہ ہمارے مذہب کیلئے جو وزیراعظم نے اقدام کیا ہے اسے جتنا سراہا یا جائے کم ہے، مولانا فضل نے کبھی اس کیلئے آواز نہیں اٹھائی، سندھ اسمبلی میں وزیر اعظم کو خارج تحسین پیش کرتے ہیں، دنیا بھر میں 15 مارچ کو آگاہی کا دن منایا جائے گا .
پی ٹی آئی کے سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر نے کہا کہ سندھ ہاؤس زرداری کی عیاشی کے لئے نہیں بنایا گیا، پی ٹی آئی ایم این ایزکی حمایت کی باتیں صرف باتیں ہیں، قوم کی نظریں آصف زرداری مولانا کی طرف نہیں عمران خان کی طرف ہیں .
واضح رہے کہ اقوام متحدہ میں اسلاموفوبیا کے خلاف قرارداد منظور ہونے پر سندھ اسمبلی میں پی ٹی آئی اراکین کی جانب سے قرارداد جمع کرائی گئی .
پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر خرم شیر زمان سمیت دیگر اراکین نے وزیراعظم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے قرار داد جمع کرائی .
قرارداد میں لکھا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اسلاموفوبیا کا مسئلہ پوری دنیا میں اٹھایا، حضور پاک ﷺ ہمارے دلوں میں رہتے ہیں، 15 مارچ ہر سال اسلاموفوبیا کے حوالے سے عالمی دن منانے پر وزیراعظم کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں .
اس کے علاوہ قرارداد میں لکھا ہے کہ قرارداد کی منظوری پر تمام مسلم ممالک کے سربراہان کو مبارکباد دیتے ہیں .
. .