قوم کی نظریں عمران خان کی طرف ہیں، خرم شیر زمان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)خرم شیرزمان نے کہا ہے کہ قوم کی نظریں عمران خان کی طرف ہیں۔

پی ٹی آئی کے سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ سیکریٹری سندھ اسمبلی کو بھیج دیا ہے جس میں لکھا ہے کہ 26 ایم پی ایزکو سندھ ہاؤس میں کمرے دیئے جائیں، 25 سے 28تاریخ تک کمرے چاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ 28 تاریخ پاکستان کی تاریخ کا بڑادن ہوگا، اپوزیشن جماعتوں کوشکست ہوگی، اہم قرارداد اسمبلی میں جمع کروائی ہے، وزیر اعظم عمران خان کی بہت سی کاوشیں ہیں۔

خرم شیرزمان نے کہا ہے کہ ہمارے مذہب کیلئے جو وزیراعظم نے اقدام کیا ہے اسے جتنا سراہا یا جائے کم ہے، مولانا فضل نے کبھی اس کیلئے آواز نہیں اٹھائی، سندھ اسمبلی میں وزیر اعظم کو خارج تحسین پیش کرتے ہیں، دنیا بھر میں 15 مارچ کو آگاہی کا دن منایا جائے گا۔

پی ٹی آئی کے سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر نے کہا کہ سندھ ہاؤس زرداری کی عیاشی کے لئے نہیں بنایا گیا، پی ٹی آئی ایم این ایزکی حمایت کی باتیں صرف باتیں ہیں، قوم کی نظریں آصف زرداری مولانا کی طرف نہیں عمران خان کی طرف ہیں۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ میں اسلاموفوبیا کے خلاف قرارداد منظور ہونے پر سندھ اسمبلی میں پی ٹی آئی اراکین کی جانب سے قرارداد جمع کرائی گئی۔

پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر خرم شیر زمان سمیت دیگر اراکین نے وزیراعظم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے قرار داد جمع کرائی۔

قرارداد میں لکھا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اسلاموفوبیا کا مسئلہ پوری دنیا میں اٹھایا، حضور پاک ﷺ ہمارے دلوں میں رہتے ہیں، 15 مارچ ہر سال اسلاموفوبیا کے حوالے سے عالمی دن منانے پر وزیراعظم کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

اس کے علاوہ قرارداد میں لکھا ہے کہ قرارداد کی منظوری پر تمام مسلم ممالک کے سربراہان کو مبارکباد دیتے ہیں۔

Recent Posts

یاماہا 125 پاکستان میں اب قسطوں پر دستیاب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) قیمتوں میں اضافے کے باوجود آٹو مارکیٹ میں یاماہا 125 YBR…

2 mins ago

کوئٹہ: 3 سالہ بچی کی ریڑھ کی ہڈی سے 5 کلو وزنی ٹیومر کامیابی سے نکال لیا گیا

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)کوئٹہ کے چلڈرن اسپتال میں ڈاکٹروں نے موسیٰ خیل کی رہائشی 3 سالہ…

25 mins ago

ڈی چوک میں احتجاج ہوتا نظر نہیں آرہا، 21 اکتوبر سے قبل سب اچھا ہو جائےگا، فیصل واوڈا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیئر سیاستدان فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ مجھے ڈی چوک میں…

30 mins ago

یومیہ اجرت پر کام کرنے والے سرکاری ملازمین نوکریوں سے برطرف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نے رائٹ سائزنگ پالیسی کے تحت یومیہ اجرت (ڈیلی ویجز)…

45 mins ago

اینکر عائشہ جہانزیب کے خلاف نازیبا گفتگو، ملزم ڈاکٹر عمر عادل کی درخواست ضمانت مسترد

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لاہور کی سیشن کورٹ ٹی وی اینکر پرسن عائشہ جہانزیب کے متعلق…

57 mins ago

’اب ملک میں ہارس ٹریڈنگ جائز ہوگئی‘ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد لوگ کیا کہہ رہے ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ نے آرٹیکل 63 اے سے متعلق فیصلہ کالعدم قرار دے…

1 hour ago