ایف بی آر کی انکم ٹیکس سے متعلق اپیلیں خارج

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ نے ایف بی آر کی انکم ٹیکس سے متعلق دو الگ الگ اپیلیں خارج کر دیں۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں ایف بی آر کی اپیلوں پر کیس کی سماعت ہوئی۔ دورانِ سماعت جسٹس قاضی فائز عیسی نے ایف بی آر کے وکلا اور حکام کی سرزنش کردی۔

وکیل ایف بی آر اطاعت اعوان نے مؤقف میں کہا کہ ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے مقدمہ سنا۔ رولز کے مطابق تین رکنی بینچ کو اپیل پر سماعت کرنی چاہیے۔

جسٹس قاضی فائزعیسی نے وکیل سے مکالمے میں کہا کہ آپ کب سے سپریم کورٹ کے وکیل بنے ہیں؟ کس رولز میں لکھا ہے تین رکنی بینچ سماعت کرے گا۔ آپ ایف بی آر کے وکیل ہیں، ایسی باتیں نہ کریں۔

وکیل ایف بی آر نے کہا کہ ٹھیک ہے سر، جس پر جسٹس قاضی عیسی نے کہا کہ کیا ٹھیک ہے، مقدمہ نہیں چلانا تو چئیرمین ایف بی آر کو بلا لیتے ہیں۔ ایف بی آر آزاد ادارہ ہے لیکن اس کا کوئی پرسانِ حال نہیں۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ ایف بی آر کے مقدمات کو ترجیحی بنیادوں پر لگایا جا رہا یے۔ ایف بی آر کی جانب سے مقررہ نمائندہ سے بھی معاونت نہیں مل رہی۔ ایڈیشنل کمشنرعدالتی سوالات کا جواب نہ دے سکے۔

جسٹس قاضی فائز عیسی نے کہا کہ عدالتی حکم نامے کی کاپی چئیرمین ایف بی آر، ایف بی آر بورڈ کو بھیجی جائے۔ حکم نامہ کی نقل سیکریٹری خزانہ کو بھی بھیجی جائے۔ توقع ہے کہ ایف بی آر کے معاملات کو سنجیدگی سے لیے کر معاونت کی جائے گی۔

سپریم کورٹ نے ایف بی آر کی انکم ٹیکس سے متعلق دو الگ الگ اپیلیں خارج کردیں۔

Recent Posts

عوام کے پیسے کا ضیاع قطعی قابل برداشت نہیں، سرفراز بگٹی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت صوبے میں منظورہ شدہ ترقیاتی…

7 mins ago

ژوب طلبہ کی فیس جوئے میں ہارنے والا کلرک جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ضلع ژوب کے سرکاری اسکول کے طلبہ کی امتحانی فیس آن لائن…

10 mins ago

بلوچستان میں پولیو کا ایک اور کیس رپورٹ،رواں سال کیسز کی تعداد 24ہوگئی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان میں پولیو کا ایک اور کیس رپورٹ ہوگیا،صوبے میں رواں سال پولیو کے…

17 mins ago

کوہلو، باراتیوں کی گاڑی کو حادثہ، خواتین و بچوں سمیت 22افراد زخمی

کوہلو(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ضلع کوہلو میں قومی شاہراہ پر تیز رفتاری کے باعث باراتیوں کی…

25 mins ago

مانگی ڈیم سے اغوا ہونے والے2 افراد کی لاشیں قریبی پہاڑ سے برآمد

زیارت(قدرت روزنامہ)مانگی ڈیم سے اغوا ہونے والے2 افراد کی لاشیں قریبی پہاڑ سے برآمد کرلیالیوئز…

32 mins ago

ڈیرہ بگٹی ، مسلسل غیر حاضری پر 90 اساتذہ کو معطل کردیا گیا

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)ڈیرہ بگٹی میں مسلسل غیر حاضری پر 90 اساتذہ کو معطل کردیا گیا ،بلوچستان…

39 mins ago