لاہور(قدرت روزنامہ) سیشن عدالت لاہور نے تھیٹر میں سٹیج اداکاراؤں کی نازیبا ویڈیوز بنانے کے کیس میں اداکارہ خوشبو سمیت چھ ملزمان کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی .
تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج محمد یسین شاہین نے کیس پر سماعت کی، اس دوران ایف آئی اے کے وکیل نے بتایا کہ ملزمان شامل تفتیش ہی نہیں ہوئے، عدالت نے پولیس سے مقدمہ کی تفصیلی رپورٹ طلب کرتے ہوئے تمام ملزمان کی عبوری ضمانت میں 24 مارچ تک توسیع کر دی .
واضح رہے کہ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نےسٹیج اداکاراؤں کی کپڑے بدلتے ہوئے ویڈیو بنانے کا مقدمہ درج کر رکھا ہے،ایف آئی اے نے تھیٹر مالک ملک طارق محمود کی درخواست پر مقدمہ درج کیا تھا،اسٹیج اداکارہ خوشبو سمیت 6 ملزمان نے عبوری ضمانتیں دائر کر رکھی ہیں،متاثرہ اداکارہ گلناز عرف سلک خان عدالت میں ادکارہ خوشبو اور دیگر کے متعلق بیان بھی دے چکی ہیں،جس میں بتایا گیا تھا کہ چار ملزمان اداکارہ خوشبو ,حیدر علی ، اور بہادر علی کا مقدمہ میں کوئی کردار نہیں ہے،ان ملزمان نے قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیو وائرل نہیں کی،عدالت ان ملزمان کی ضمانتیں منظور کرے تو اعتراض نہیں ہو گا .
. .